ہوم / بین الاقوامی / برطانیہ 5 جی ٹیکنالوجی کیلئے ہواوے کے آلات خرید کر بے وقوفی کرے گا، امریکہ

برطانیہ 5 جی ٹیکنالوجی کیلئے ہواوے کے آلات خرید کر بے وقوفی کرے گا، امریکہ

امریکہ نے برطانیہ سے کہا ہے کہ اگر وہ 5 جی ٹیکنالوجی نیٹ ورک کیلئے چین کی ہواوے کمپنی سے آلات خریدے گا تو اس کی بے وقوفی ہو گی۔ امریکی نیشنل سیکیورتی کے ڈپٹی ایڈوائزر میٹ پوٹنگر نے لندن میں برطانوی وزرا سے اہم ملاقات کی جس میں کچھ ثبوت فراہم کئے گئے ہیں کہ ہواوے کے آلات استعمال کرنے سے برطانیہ کی نیشنل سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر دباوٗ ڈالا ہے کہ برطانیہ ہواوے سے کاروباری ڈیل ختم کر دے۔ اس ماہ برطانیہ ہواوے سے کچھ آلات کی خریداری کا ایک معاہدہ کرنے جا رہا ہے جس میں نان کور آلات کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنسیز نے ہواوے 5 جی ٹیکنالوجی خریدنے کیلئے کلیئرنس دے دی ہے تاہم امریکی وفد نے برطانیہ کو تکنیکی معلومات فراہم کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اگر برطانیہ ہواوے کے ساتھ ڈیل کرتا ہے تو اس کی نیشنل سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ برطانیہ کو ہواوے کے ساتھ کاروبار سے روکنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے۔ امریکی اعلیٰ حکام کی لندن آمد اور برطانوی وزرا اور انٹیلی جنس سربراہوں سے ملاقات انہیں کوششوں کی ایک کڑی ہے کہ کسی طرح برطانیہ  کو ہواوے کے ساتھ کاروبار سے روکا جا سکے۔ پچھلے سال صدر ٹرمپ نے امریکہ کی 68 کمپنیوں کو چین کی کمپنی ہواوے کو آلات اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر پابندی لگائی تھی کیونکہ امریکہ ہواوے کی ٹیکنالوجی کو اپنی نیشنل سیکیورٹی کیلئے خطرہ سمجھ رہا ہے۔ امریکی حکومت نے امریکہ میں کام کرنے والی ٹیکنالوجی سے متعلق تمام کمپنیوں کو خبردار کر دیا ہے کہ اگر انہوں نے ہواوے کے ساتھ کوئی کاروباری معاہدہ کیا تو اس کیلئے پہلے انٹیلی جنس ایجنسیز نے اجازت لینا ہو گی۔ برطانوی حکام ہواوے کے ساتھ کاروبار کو محفوظ سمجھ رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہواوے کی 5 جی ٹیکنالوجی کسی طرح بھی برطانوی نیشنل سیکیورٹی کیلئے خطرہ نہیں ہے۔ برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی 5 کے سربراہ اینڈریو پارکر نے فنانشل ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر برطانیہ ہواوے کی ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے تو اسے امریکہ کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ ہواوے کمپنی کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ہواوے چین کی ایک نجی شعبے کی کمپنی ہے۔ ہواوے پچھلے 15 سال سے برطانوی ٹیلی کوم کمپنیوں کو 3 جی، 4 جی اور براڈبینڈ آلات فروخت کر رہی ہے۔ برطانوی ماہرین کو ہواوے کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے میں کبھی سیکیورٹی رسک کا مسئلہ پیش نہیں آیا۔ برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ بوب سیلے نے کہا ہے کہ ہواوے کا بلاواسطہ تعلق چینی حکومت کے ساتھ ہے اور بیجنگ جب چاہے برطانوی نیٹ ورک تک ہواوے کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کی غیر ملکی معاملات کی کمیٹی کو فوری طور پر ایک انویسٹی گیشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہواوے کی برطانیہ کو 5 جی نیٹ ورک کے انفرااسٹرکچر سے متعلق کاروباری معاہدے سے پہلے اس کی اچھی طرح جانچ پڑتال اور چھان بین کر لی جائے۔ برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہواوے کے ساتھ کسی طرح کے کاروباری معاہدے سے پہلے ہر طرح کے رسک کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

Huawei 5G sign at trade show

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے قوی امکانات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹیست …

وزیراعظم کی شاندار تقریرکے بعد طیب اردگان نے انکا بوسہ لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور… وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی …

امریکی کانگریس میں بھارتی کاکس کے چئیرمین کا مودی کے استقبالیہ میں جانے سے انکار ، پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن استقبال کرنے والوں میں شامل ، استقبالیہ سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے

رپورٹ آفاق فاروقی کیلی فورنیا … ڈیموریٹک کانگریس مین اور کانگریس میں ساؤتھ ایشیا امور …

اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، ٹیچر سمیت متعدد بچے زخمی

چین میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو سے حملہ کردیا۔ …

فیصل سبزواری اہل خانہ سمیت کورونا وائرس میں مبتلا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری بھی کورونا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے