ہوم / بین الاقوامی / چین امریکہ تجارتی جنگ تھم رہی ہے، امریکہ نے یوآن پر اپنا فیصلہ واپس لے لیا

چین امریکہ تجارتی جنگ تھم رہی ہے، امریکہ نے یوآن پر اپنا فیصلہ واپس لے لیا

امریکہ اور چین کے درمیان کرنسی کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا ہو گیا ہے۔ چین نے امریکہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے کرنسی کو مزید ڈی ویلیو نہیں کرے گا جس کے بعد توقع ہے کہ اس ہفتے امریکہ اور چین کے درمیان تجارت کے معاملے پر فیز ون معاہدہ طے پا جائے گا۔ امریکی وزیر خزانہ سٹیون منچن نے کہا ہے کہ چین نے اپنی کرنسی کی قیمت کم کرنے سے باز رہنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین نے اپنی تجارتی پالیسیوں کو مزید شفاف اور قابل احتساب بنانے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان 2018 سے تجارتی جنگ جاری تھی۔ امریکہ کا موقف تھا کہ چین اپنی کرنسی کو بغیر کسی وجہ سے ڈی ویلیو کرتا ہے جس کے باعث امریکی مصنوعات چین میں مہنگی ہو جاتی ہیں اور چین سے امریکہ آنے والی مصنوعات سستی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے امریکی معیشت کو نقصان ہو رہا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی 450 ارب ڈالر کی مختلف مصنوعات پر 15 سے 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی تھی جس کے جواب میں چین نے بھی 150 ارب ڈالر کی امریکی درآمدات پر ڈیوٹی لگا دی تھی۔ دونوں ملکوں کی تجارتی جنگ کے باعث امریکی اور چینی کاروبار کو خاصا نقصان پہنچ چکا ہے تاہم اب دونوں ملک ایک نئے تجارتی معاہدے کیلئے تیار ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ اگست سے چین کی کرنسی یوآن کی قیمت بڑھ رہی ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کے لئے نئے تجارتی معاہدے کی راہیں کھل گئیں ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ نے اگست میں چین کی یوآن کرنسی کو

Manipulator قرار دے کر چین کی امریکہ کو کی جانے والی ایکسپورٹس پر ڈیوٹی بڑھا دی تھی۔ اس کے جواب میں چین نے امریکہ کی 300 ارب ڈالر کی ایکسپورٹس پر 10 فیصد ڈیوٹی لگا دی تھی۔ چین کا موقف تھا کہ یوآن کی ڈی ویلیوایشن مارکیٹ فورسز طے کر رہی ہیں لیکن امریکہ یہ بات ماننے پر تیار نہیں تھا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے قوی امکانات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹیست …

وزیراعظم کی شاندار تقریرکے بعد طیب اردگان نے انکا بوسہ لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور… وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی …

امریکی کانگریس میں بھارتی کاکس کے چئیرمین کا مودی کے استقبالیہ میں جانے سے انکار ، پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن استقبال کرنے والوں میں شامل ، استقبالیہ سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے

رپورٹ آفاق فاروقی کیلی فورنیا … ڈیموریٹک کانگریس مین اور کانگریس میں ساؤتھ ایشیا امور …

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کس کس کے پاس دوہری شہریت؟

حکومت میں دوہری شہریت کے معاملے پر ہونے والی تنقید کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ …

بھارت بحر ہند کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کر رہا ہے: پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارت بحر ہند کو جوہری ہتھیاروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے