ہوم / بین الاقوامی / امریکہ نے بحرہ ہند میں بی 52 جنگی بمبار طیارے بھیجنے کا فیصلہ کر لیا

امریکہ نے بحرہ ہند میں بی 52 جنگی بمبار طیارے بھیجنے کا فیصلہ کر لیا

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرہ ہند میں امریکی نیوی شپس پر چھ بی 52 جنگی بمبار طیارے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی فضائیہ کے زیر استعمال بی 52 بمبار طیارے طویل فاصلے تک میزائل حملوں کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ سی این این کی رپورٹر باربرہ سٹار نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران پر حملے کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکم دیتے ہیں تو بی 52 طیاروں کے ذریعے بحرہ ہند سے ہی ایران کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ باربرہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکی فوج کی عراق میں مزید نفری بھیجنے کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی ہے تاہم پینٹاگون نے بی 52 طیارے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔لوزیانا کی ملٹری ایوی ایشن بیس سے دو بی 52 جنگی بمبار طیارے روانہ ہو چکے ہیں۔ چار جنگی طیاروں میں مزید فوجی پہلے ہی عراق کیلئے روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ امریکہ اپنے چار بی 52 جنگی بمبار طیاروں کو قطر کی ایئربیس پر پہلے ہی بھیج چکا ہے۔ یہ تمام اقدامات ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر کئے جا رہے ہیں۔

View image on Twitter

یہ بھی چیک کریں

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر آج دوبارہ راکٹوں سے حملہ

عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر آج دوبارہ راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ اس …

ایران کے میزائل حملوں سے 109 امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں، پنٹاگون

امریکی فوج کے ہیڈکوارٹرز پنٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے