ہوم / بین الاقوامی / ترکی کے شام میں حملے:عمران خان کی طیب اردوان کو پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

ترکی کے شام میں حملے:عمران خان کی طیب اردوان کو پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد … انقرہ پر شام میں کرد جنگجوﺅں کے خلاف آپریشن کرنے پر عالمی دباﺅ کے پڑھنے پر وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے پوری حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے ترک صدر کو کہا کہ ‘پاکستان ترکی کی دہشت گردی سے متعلق تشویش کو پوری طرح سے سمجھتا ہے’ان کا کہنا تھا کہ ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانیں ضائع کرنے اور دہائیوں سے 30 لاکھ پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانے والے ملک ہونے کے ناطے پاکستان دہشت گردی میں 40 ہزار جانیں ترکی کو درپیش خطرات اور چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہے’.انہوں نے کہا کہ ‘ہماری دعا ہے کہ ترکی کی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے، خطے میں امن و استحکام لانے کے لیے کوششیں کامیاب ہوں’۔ترکی شام کی سرحد میں 30 کلومیٹر کی زمین پر ترک میں موجود شامی پناہ گزینوں کو آباد کرنا چاہتا ہے اور اس کے لیے ترکی نے رواں ہفتے شمالی شام میں کرد ٹھکانوں پر حملے کر رہا ہے جس پر کئی ممالک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انقرہ سے آپریشن روکنے کا کہا ہے۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اور پاکستان کی عوام رواں ماہ کے اختتام میں ترج صدر کا پاکستان میں استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

اب پاکستان میں عوامی مقامات پر ’ماسک پہننا لازمی ہوگا‘

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ …

اظہر محمود اور عبدالرزاق کی عمران خان کیساتھ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش

لاہور: سابق آل راؤنڈرز اظہر محمود اور عبدالرزاق نے عمران خان کے ساتھ ڈریم پیئر بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے