ہوم / بین الاقوامی / جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، امریکی صدر ٹرمپ کی گرفتاری میں مدد کے لیے ایران نے انٹرپول سے بھی مدد مانگ لی۔

ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پراسیکیوٹر علی القاسیمہر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر 30 سے زائد افراد کے خلاف تین جنوری کے حملے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، ان افراد پر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل اور دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ایران نے ٹرمپ اور دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

انٹرپول نے خبر سے متعلق ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں بغداد ائیرپورٹ کے نزدیک امریکی ڈرون حملے میں ایرانی فوج کی القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی ساتھیوں کے ہمراہ مارے گئے تھے۔

یہ بھی چیک کریں

امریکی پابندیوں کے خلاف ایران کی عالمی عدالت انصاف میں درخواست

ایران نےکورونا وبا کے باوجود امریکی پابندیاں جاری رکھے جانے کے خلاف عالمی عدالت انصاف …

امریکی حکومت کا پاکستان کو 100 جدید وینٹی لیٹرز کا تحفہ

امریکی حکومت نے کورونا کیخلاف جنگ میں مدد کیلئے پاکستان کو 100 جدید وینٹی لیٹرز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے