ہوم / تازہ ترین / ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ کمیٹی روم تک کیسے پہنچیں،تحقیقات شروع

ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ کمیٹی روم تک کیسے پہنچیں،تحقیقات شروع

ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی وزارت خارجہ کے کمیٹی روم میں فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد اس بات کی تحقیقات شروع ہو گئیں ہیں کہ وہ کیسے کمیٹی روم تک پہنچ گئیں۔ پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ پرائم منسٹر سیکریٹریٹ کے چوتھے فلور پر موجود ہیں لیکن وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر ارسلان نے واضح کیا کہ یہ وزارت خارجہ کا کمیٹی روم ہے۔ تاہم اب اس بات کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں کہ انہیں کمیٹی روم تک کیسے رسائی ملی اور کیوں انہوں نے یہاں فوٹیج بنائی۔ حریم شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اہم عمارتوں کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھائے۔ سوشل میڈیا کے ردعمل کے بعد وزارت خارجہ نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے کسی قسم کی قانونی خلاف ورزی نہیں کی۔ فوٹیج بنانے کی باقاعدہ اجازت لی گئی تھی۔ ان کے پاس قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کیلئے بھی پاس موجود ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے قوی امکانات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹیست …

وزیراعظم کی شاندار تقریرکے بعد طیب اردگان نے انکا بوسہ لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور… وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی …

امریکی کانگریس میں بھارتی کاکس کے چئیرمین کا مودی کے استقبالیہ میں جانے سے انکار ، پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن استقبال کرنے والوں میں شامل ، استقبالیہ سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے

رپورٹ آفاق فاروقی کیلی فورنیا … ڈیموریٹک کانگریس مین اور کانگریس میں ساؤتھ ایشیا امور …

اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، ٹیچر سمیت متعدد بچے زخمی

چین میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو سے حملہ کردیا۔ …

فیصل سبزواری اہل خانہ سمیت کورونا وائرس میں مبتلا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری بھی کورونا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے