ہوم / تازہ ترین / وزیراعظم کے دورہ سے چین اور پاکستان میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات کوفروغ ملے گا

وزیراعظم کے دورہ سے چین اور پاکستان میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات کوفروغ ملے گا

اسلام آباد… چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ہفتہ میںدورہ چین سے دونوں ہمسایہ دوست ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک منصوبے سے غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی، سی پیک سے قومی معیشت کے فروغ اور غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی۔ موجودہ حکومت کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ چین سے دونوں ہمسایہ دوست ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے موجودہ مرحلے سے پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود پر سماجی واقتصادی فوائد مرتب ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورہ چین سے دونوں تزویراتی شراکت داروں کے مابین دوستی مزید مستحکم ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

اب پاکستان میں عوامی مقامات پر ’ماسک پہننا لازمی ہوگا‘

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ …

اظہر محمود اور عبدالرزاق کی عمران خان کیساتھ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش

لاہور: سابق آل راؤنڈرز اظہر محمود اور عبدالرزاق نے عمران خان کے ساتھ ڈریم پیئر بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے