ہوم / بین الاقوامی / چینی سفارت خانے نے سی پیک پر امریکی نائب وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا

چینی سفارت خانے نے سی پیک پر امریکی نائب وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان میں چینی سفارت خانے نے پاک چین تعلقات اور سی پیک سے متعلق امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا بیان مسترد کردیا ہے۔

چینی سفارت خانے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین امریکی عہدے دار کے بیان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ یہ پاک چین تعلقات کو بدنام کرنے کی ایک اور بھونڈی کوشش ہے ۔ایلس ویلز کا بیان غیر ذمہ دارانہ مکمل بے بنیاد اور پرانی طرز پر مبنی ہے۔ سی پیک چین اور پاکستان کا اہم مشترکہ منصوبہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ  ہم نے علاقائی امور میں پاکستان کے کردار پر کبھی دباؤ نہیں ڈالا ۔علاقائی امن کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ مل کر کام کیا ہے۔ چین اور پاکستان مل کر افغانستان میں امن کے لیے کام کر رہے ہیں ۔افغان مہاجرین کے حوالے سے بھی چین اور پاکستان مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔

سفارت خانے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکا پاکستان کو احترام کی نظر سے دیکھے اور جامع مدد فراہم کرے ۔امریکا اپنی سرد جنگ اور بند سوچ سے باھر نکلے۔ امریکا کے غیر ذمہ دارانہ بیانات بے مقصد ہیں ۔ امید رکھتے ہیں کہ امریکا چین اور پاکستان کے حوالے سے بنیادی احترام کا اظہار کرے گا۔پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کچھ کہنا نہیں چاہتے ۔ چین نے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی بھی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

چین پاکستان میں سی پیک کے 62 ارب ڈالر منصوبے سے پیچھے ہٹ رہا ہے

چین کی پاکستان میں سی پیک کے منصوبے میں دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے۔ …

پاکستان نے امریکا کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکا کو سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے