ہوم / تازہ ترین / دسمبر کی چھٹیوں کیلئے ہالی ووڈ کی 10 بہترین فلمیں دیکھیں

دسمبر کی چھٹیوں کیلئے ہالی ووڈ کی 10 بہترین فلمیں دیکھیں

کرسمس اور دسمبر کی طویل چھٹیوں میں ہالی ووڈ کی 10 بہترین فلمیں سیمنا گھروں کی زینت بن رہی ہیں۔

Little Woman

انیسویں صدی کی عظیم ناول نگار لوسیا مے الکوٹس کے ناول پر اب تک سات فلمیں بن چکی ہیں۔ ہالی ووڈ نے حال ہی میں ایک نئی فلم تیار کی ہے جو 25 دسمبر کو امریکہ اور کینیڈا میں پیش کی جائے گی۔ فلم چار بہنوں کی ایک کہانی پر مشتمل ہے۔

Bombshell

یقین تھا کہ ہالی ووڈ خود ایک ایسی فلم بنائے گا جس میں ہالی ووڈ میں جنسی طور پر ہراساں کرنے والوں کی کہانی شامل ہو گی۔ ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اس غلط کام کو ہالی ووڈ نے اپنی فلم میں اجاگر کیا ہے۔ فلم میں فاکس نیوز کی اینکر کو اس وقت شدید تنقید اور گالم گلوچ کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے صدر ٹرمپ کا انٹرویو کیا۔ فلم میں نکول کڈمین نے اینکر کی آفس کی ساتھی کا کردار ادا کیا۔ یہ فلم 20 دسمبر کو امریکہ اور کینیڈا میں پیش کی جا رہی ہے۔

Spies in Disguise

آئس برگ اور روبوٹس بنانے والی کمپنی نے یہ جاسوسی پر مبنی یہ فلم تیار کی ہے۔ یہ فلم 25 دسمبر کو سینماوٗں کی زینت بنے گی۔ اس فلم میں لینس ایک کبوتر کی شکل اختیار کر لیتا ہے لیکن اسے اپنی شناخت بالکل پسند نہیں آتی۔

Uncut Gems

فلم نیویارک کے ایک جیولر کے گرد گھومتی ہے۔ اس سے پہلے اسی پروڈکشن ہاوٗس نے 2017 میں گڈ ٹائمز کے نام سے فلم بنائی تھی۔ ایڈم سینڈلر نے فلم میں بہترین کردار ادا کیا ہے۔

A Hidden Life

فلم میں جنگ عظیم دوم کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ایک آسٹریلوی کسان نے ہٹلر کے سامنے عہد وفا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ فلم میں یقین کی فتح، محبت اور قدرت کے خوبصورت رنگ بکھرے نظر آتے ہیں۔فلم کی شوٹنگ بہترین لوکیشن پر کی گئی ہے اور یہاں قدرت کا حسن خوب نظر آ رہا ہے۔ یہ فلم 11 دسمبر کو فرانس اور 13 دسمبر کو امریکہ میں ریلیز ہو رہی ہے۔

Star Wars: The Rise of Skywalker

یہ اسٹار وارز کی سیریل فلم ہے۔ اس فلم کو اس سیریل کی آخری فلم بھی کہا جا رہا ہے۔ یہ فلم 18 دسمبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

Cats

اس فلم کا پہلا ٹریلر جب جولائی میں جاری کیا گیا تھا تو سوچا یہ جا رہا تھا کہ ایک ہارر مووی ہو گی۔ فلم میں جیمز کورڈن، جوڈی ڈینچ، ادریس ایلبا، آئن میک کیلن، ٹیلر سوئفٹ اور ریبیل ولسن نے بہترین اداکاری کی ہے۔

1917

برٹش ڈائریکٹرز کرسٹوفر نولن اور جو رائٹس نے اس سے پہلے کئی فلمیں اس موضوع پر بنائی ہیں۔ بونڈ فلموں کے ڈائریکٹر نے عالمی جنگ کے موضوع پر یہ بہترین فلم تیار کی ہے۔فلم میں دو فوجی جارج میک کے اور ڈین چارلس ایک پیغام کو پہنچانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے 1600 برطانوی فوجی ایک بہت بڑے نقصان سے بچ سکتے تھے۔ یہ فلم 25 دسمبر کو امریکہ اور 26 کو اسرائیل میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Citizen K

یہ فلم آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ٹیکسی کے ڈائریکٹر این رون نے بنائی ہے۔ فلم میں روس کی تاریخ بیان کی گئی ہے جس میں ایک ہسپانوی قیدی کو کئی سال تک سائبیریا میں قید رکھا گیا تھا۔  یہ فلم 13 دسمبر کو برطانیہ اور  آئرلینڈ میں سینماوٗں کی زینت بنے گی

Portrait of a Lady on Fire

یہ فلم اٹھارویں صدی میں محبت کی ایک داستان پر بنائی گئی ہے۔ فلم میں اداکاراوٗں نے ویلوٹ کے خوبصورت لباس زیب تن کئے ہیں۔ کہیں کہیں فلم میں الفریڈ ہچکوک کی جھلک بھی دکھائی دیتی ہے۔ فلم دو خواتین کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔ یہ فلم 6 دسمبر کو امریکہ، 13 کو سوئیڈن، 19 کو اٹلی اور 26 دسمبر کو آسٹریلیا میں پیش کی جائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل:نواز شریف کی سزا کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

نیب کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد نواز شریف نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے