میرپور… ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال میرپور میں زلزلہ سے زخمی ہونے والے500 افراد کے کامیاب آپریشن کئے گئے، ان میں 57 پیچیدہ اوِر 443 معمولی نوعیت کے آپریشن شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال کے ذرائع کے مطابق زلزلہ سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے 5 سو سے زیادہ زخمیوں کے کامیاب آپریشن کئے جا چکے ہیں جبکہ دو بچوں کو چلڈرن ہسپتال لاہور ریفر کیا گیا ہے جن کا جگر متاثر ہوا ہے۔متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس کے باعث کل 81 زخمیوںکو ڈی ایچ کیو لایا گیا ہے ان میں سے 71 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کیا گیا جبکہ 10 زخمییوں کو داخل کرلیا گیا ہے جن کا علاج جاری ہے۔
