ہوم / بین الاقوامی / بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا حریت کانفرنس سے علیحدگی کا اعلان

بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا حریت کانفرنس سے علیحدگی کا اعلان

سری نگر: ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کُل جماعتی حریت کانفرنس کی چیئرمین شپ سے استعفٰی دے دیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق تحریک حریت کے بانی اور کُل جماعتی حریت کانفرنس کے تاحیات چیئرمین سید علی گیلانی نے آڈیو پیغام میں چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے تاہم انہوں نے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔ 90 سالہ بزرگ رہنما کافی عرصے سے علیل ہیں اور اسیری میں بیماری کے باعث نحیف ہوگئے ہیں۔

اپنے آڈیو پیغام میں سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں اور اس فیصلے سے حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو مطلع کرچکا ہوں۔

علاوہ ازیں اپنے مفصل خط میں بزرگ رہنما نے 5 اگست کے بعد قید تنہائی کے دوران حریت کانفرنس رہنماؤں کی جانب سے کوشش کے باوجود رابطہ نہ رکھنے اور آرٹیکل 370 کی منسوخی پر موثر حکمت عملی نہ بنانے کا بھی شکوہ کیا۔

سید علی گیلانی جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے رکن بھی رہے ہیں، بعد ازاں اپنی جماعت ’’ تحریک حریت‘‘  کی بنیاد رکھی اور 1993 میں اپنی جماعت سمیت آل پارٹیز حریت کانفرنس میں شامل ہوگئے جو کشمیر کی 26 سیاسی اور سماجی جماعتوں کا اتحاد ہے۔

واضح رہے کہ جدوجہد آزادی کشمیر میں لازاول قربانیوں، انتھک جدوجہد اور سیاسی فہم و فراست کے باعث سیدعلی گیلانی کو 2003 میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کا تاحیات چیئرمین منتخب کیا گیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

کشمیری حریت کمانڈر برہان وانی شہید کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے

ہر کشمیریوں کی طرح مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا خواب دیکھنے والا برہان مظفر وانی …

مقبوضہ کشمیرمیں خودکشی اورفائرنگ میں بھارتی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں خودکشی اور فارئرنگ کے واقعات میں بھارتی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے