ہوم / بین الاقوامی / سعودی آئل کمپنی آرامکو کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ہزار ارب ڈالر ہو گئی

سعودی آئل کمپنی آرامکو کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ہزار ارب ڈالر ہو گئی

ریاض کی استاک مارکیٹ میں سعودی آرامکو کے حصص فروخت ہوئے ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہیں ہوئے کہ اس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن دو ہزار ارب ڈالر پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے حوالے سے سعودی آرامکو نے امریکی کمپنیوں برکشائر ہیتھ اوے، فیس بُک اور ایمیزون کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سعودی عرب نے آئل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو کے حصص پہلے امریکہ یا لندن کی اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن جلد ہی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے ریاض کی اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کیا۔ سعودی امرا ٗ کو 25 ارب ڈالر مالیت کے حصص فروخت کئے گئے جس میں سے 2 ارب ڈالر خود سعودی حکومت نے انویسٹ کئے تاکہ اس کے حصص کو گرنے سے روکا جا سکے۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے ویژن 2030 جاری کیا تھا جس میں فیصلہ ہوا تھا کہ سعودی عرب کی معیشت کو آئل کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی تقسیم کیا جائے۔ اسی ویژن کے تحت سعودی عرب میں لبرلائزیشن کی پالیسی متعارف کرائی گئی۔ یہاں سینما کھولے گئے اور لوگوں کو آزادی دی گئی۔ اس وقت سعودی کمپنی آرامکو کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن دنیا کی آٹھویں بڑی معیشت کے مساوی ہو گئی ہے

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے قوی امکانات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹیست …

وزیراعظم کی شاندار تقریرکے بعد طیب اردگان نے انکا بوسہ لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور… وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی …

امریکی کانگریس میں بھارتی کاکس کے چئیرمین کا مودی کے استقبالیہ میں جانے سے انکار ، پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن استقبال کرنے والوں میں شامل ، استقبالیہ سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے

رپورٹ آفاق فاروقی کیلی فورنیا … ڈیموریٹک کانگریس مین اور کانگریس میں ساؤتھ ایشیا امور …

انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستانی بولرز کے ہاتھوں اسکاٹش بیٹنگ لائن تہس نہس

لاہور:  آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستانی بولنگ تکون نے اسکاٹش بیٹنگ لائن کو …

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ قومی …

مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ ’زندگی تماشا‘ ریلیز نہ کروں، سرمد کھوسٹ

لاہور: ایکٹر، پروڈیوسر، ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے