ہوم / تازہ ترین / سعودی عرب میں خواتین ریسلرز کے مقابلے

سعودی عرب میں خواتین ریسلرز کے مقابلے

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خواتین ریسلرز کے مقابلے منعقد ہوئے۔ سعودی عرب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس طرح کے مقابلے منعقد کئے گئے ہیں۔ امریکہ کی مشہور ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے تحت یہ مقابلے دو خواتین ریسلرز  نتالیا اور لیسی ایونز کے درمیان ہوئے۔ ابھی تک یہ نہیں پتہ چل پایا ہے کہ آیا خواتین ریسلرز نے وہی ڈریس پہنے تھے جو وہ امریکہ میں ہونے والے مقابلوں میں پہنتی ہیں یا انہیں دوسرا لباس پہنایا گیا۔ فرماں روا شاہ سلمان کے اقتدار میں آنے کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں اصلاحات کا ایک پروگرام شروع کیا ہے جس میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ حقوق دیئے جارہے ہیں۔ اب سے پہلے تک سعودی عرب میں خواتین کا گاڑی چلانا ایک خواب تھا لیکن اب یہ ایک حقیقت ہے۔ خواتین بغیر محرم کے گھر سے باہر نہیں نکل سکتی تھیں اب خواتین کو آزادی ہے کہ وہ محرم کے بغیر جہاں چاہیں جا سکتی ہیں۔ سعودی عرب میں خواتین کو اپنے شوہر، بھائی یا باپ کے علاوہ ہوٹل کا کمرہ کرائے پر نہیں دیا جاتا تھا لیکن خواتین کسی بھی نامحرم کے ساتھ مل کر ہوٹل میں کمرہ کرائے پر لے سکتی ہیں

یہ بھی چیک کریں

ایئر ایمبولینس پہنچ گئی،نواز شریف کی برطانیہ جانے کی تیاریاں مکمل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ وہ منگل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے