ہوم / تازہ ترین / رابی پیرزادہ کا شوبز چھوڑنے کا اعلان

رابی پیرزادہ کا شوبز چھوڑنے کا اعلان

معروف گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’’رابی پیرزادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے‘‘۔ ایک ہفتہ قبل رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو وائرل ہو گئیں تھیں جس پر اداکارہ کافی پریشان اور دلبرداشتہ ہو گئیں تھیں۔ رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے کو ایک درخواست بھی دی تھی جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی اے تفتیش کرے کہ کس نے ان کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو وائرل کی ہیں۔ ایف آئی اے نے آج ٹوئٹر اور فیس بک سے ڈیٹا شیئر کرنے کا لیٹر لکھ دیا ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ کس نے ویڈیو اور تصاویر چوری کر کے وائرل کی ہیں

یہ بھی چیک کریں

رباّ میرے حال دا محرم تُوں

تحریر: نذر محمد چوہان (نیوجرسی) ہر تہذیب اپنے ہی گند تلے آ کر تباہ ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے