ہوم / تازہ ترین / وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے

اسلام آباد … وزیراعظم عمران خان جمعرات کو سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے جہاں وہ سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی شراکتداری کو مزید تقویت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74 ویں سیشن میں شرکت کیلئے نیویارک کے دورہ سے قبل 19 سے 20 ستمبر تک سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ سعودی عرب میں اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سے 5 اگست کے بعد بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے مسئلہ پر ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔ ولی عہد محمد بن سلمان کے فروری 2019ء میں دورہ پاکستان کے بعد سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے تمام شعبہ جات میں باہمی تعلقات کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

دنیا بھر سے سکھ یاتری بابا گرو نانک کی زیارت کیلئے رخت سفر باندھ رہے ہیں

تحریر:ڈاکٹر سہیل چیمہ پچھلے ہفتے سکھوں پر کچھ معلوماتی پروگرام دیکھے۔ جیسے جیسے پروگرام دیکھتا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے