ہوم / تازہ ترین / تحقیقاتی کمیٹی قائم، آٹے بحران کے ذمہ داروں کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ، عمران خان

تحقیقاتی کمیٹی قائم، آٹے بحران کے ذمہ داروں کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے آٹے کے بحران پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے اور ذمہ داروں کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزرا پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جا رہی ہے جو گندم کے بحران کا پتہ چلائے گی۔ کمیٹی گندم کی ضروریات اور اسٹاک سے متعلق اعداد و شمار اکٹھے کرے گی۔ وزیراعظم جیسے ہی سوئٹزر لینڈ سے واپس آئیں گے کمیٹی وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گندم کے بحران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے نوٹس اور فاقی وزراء کی یقین دہانیوں کے باوجود ملک میں گزشتہ کئی روز سے جاری گندم کا بحران تاحال برقرار ہے اور حکومت کی جانب سے نرخ مقرر کرنے کے باوجود آٹا مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آٹے کے بحران پر قابو پانے کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پابندی کے باوجود اکتوبر 2019 میں گندم کی برآمد پر کسی نہ کسی کو تو اس کا ذمے دار ٹھہرانا ہوگا۔ علی زیدی اب گندم درآمد کرنے کے فیصلے سے بھی مطمئن نہیں ہیں، درآمد شدہ گندم کے پاکستان آتے آتے 45 دن لگیں گے، تب تک تو سندھ کی گندم تیار ہو جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے آٹے کے بحران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غفلت برتنے والوں کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آٹے کے بحران کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے اور وزراء کو بحران کی وجوہات جاننے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء تحقیقات کریں گے کہ گندم بحران کیسے پیدا ہوا؟ ملک میں کتنی گندم کی ضرورت تھی؟ اسٹاک میں کتنی گندم تھی؟ وزیراعظم کو تحقیقاتی رپورٹ سوئٹزرلینڈ سے واپسی پر رپورٹ دی جائے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آٹے کے بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کو قرار دیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار وزیراعظم عمران خان کے حکم پر آٹے کی قیمتیں کنٹرول کر رہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

بڑے بچا لئے چھوٹوں کی قربانی، گندم اسمگلنگ میں کسٹم کے دو افسر معطل

حکومت نے ملک میں آٹے کے بحران کے اصل بڑے ذمہ داروں کو بچانے کیلئے …

جس دن ہم ان کے گھر گئے تو ان کی چیخیں نکل جائیں گی، عظمیٰ بخاری

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار کی جانب سے آٹے کا ٹرک مسلم لیگ نون کی رہنما …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے