ہوم / تازہ ترین / نواز شریف صحت مند ہیں یا بیمار؟ وزیراعظم نے ڈاکٹر یاسمین سے جواب مانگ لیا

نواز شریف صحت مند ہیں یا بیمار؟ وزیراعظم نے ڈاکٹر یاسمین سے جواب مانگ لیا

وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ہوٹل میں کھاناکھانے کی تصویر کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے ایک ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کو ٹیلی فون کیا اور ان سے پوچھا کہ باہر جاکروہ کھانا کھا رہے ہیں یہ بیمار ہیں یا تندرست؟ وزیراعظم نے صوبائی وزیر صحت سے پوچھا کہ نوازشریف کی رپورٹس آئیں یا نہیں؟ عمران خان نے صوبائی وزیر کوہدایت کی کہ نوازشریف کی رپورٹس فوری منگوائیں اورحقائق عوام کے سامنے لائیں۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے ایک ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے کی تصویر سامنے آئی تھی جس پر حکومتی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا جب کہ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد کی خاندان کے ہمراہ تصویر کو غلط سیاسی رنگ دیا جارہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

نیب کا زرداری اور نوازشریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیب نے توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لینے پر کرپشن …

شریف خاندان کی شوگر ملز سے کسانوں کو ایک ارب 36 کروڑ سے زائد رقم واجب الادا

شوگر ملزکی جانب سے کسانوں کو رقم ادا نہ کرنے کے حوالے سے شوگر کمیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے