ہوم / بین الاقوامی / پاکستانی معاشرہ ایک مکمل کنفیوزڈ معاشرہ بن چکا ہے، ڈاکٹر سہیل چیمہ

پاکستانی معاشرہ ایک مکمل کنفیوزڈ معاشرہ بن چکا ہے، ڈاکٹر سہیل چیمہ

تحریر: ڈاکٹر سہیل چیمہ

پاکستانی معاشرہ ایک مکمل کنفیوزڈ معاشرہ بن چکا ہے قوم پہلے ھی مذہبی دولہ شاہوں کے انقلاب کا صلہ چُکا رہی ھے۔ اب تو المیہ یہ ھے کہ اچانک "سُرخ انقلاب ” کے نعرے لگنے شروع ہو گئے۔ نعرے لگانے والے جو لبرل اور سیکولر ہونے کے دعویدار ہیں وہ بھی مذہبی بیک گراونڈ سے تعلق رکھتے ھیں ( تصویر میں دیکھا جاسکتا ھے)۔ او بھائی کارل مارکس کو تو اب کوئی روس میں بھی نہی پڑہتا۔ آپ کو اچانک اس رومانس کا کہاں سے یاد آیا؟ مجھے اسٹوڈنٹس کا سیاست میں حصہ لینے سے کوئی اعتراض نہی ہے مگر آج کی دنیا کے انقلاب کمیونزم، اسلام یا کسی اور ” ازم” سے نہی لبرل اور فری اکانومی سے جڑے ہیں۔۔۔یہ سرخ پیلے نیلے انقلابوں کا دور ایک زمانے سے ختم ہوچکا ھے۔۔۔آپ لوگ اپنے خواب خرگوش سے آنکھیں کھولیں۔

پاکستان کا نوجوان بہت ٹیلنٹڈ اور ذھین ہے۔ مگر یہ ھمیشہ بے راہ روی کا شکار ھوا ہے۔ ہمارے میڈیکل کالج کا زمانے میں وہ "سُرخےانقلابی دوست” جو امریکی سامراج کے خلاف نعرے لگاتے تھے وہ آج امریکی شہری بن کر مزے لوٹ رہے ہیں۔ دوسرا جماعت اسلامی کا گروپ جو امریکی جھنڈے جلاتا تھا باقیوں کو غلط ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا۔ اکثر ہمارے ساتھ امریکی آئین کی پاسداری کا حلف اٹھا کر ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے شہری بن کر مزے لوٹ رہے ھیں۔

ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ دوستو آج کا انقلاب تعلیم ہے۔ اگر یقین نہیں آتا تو امریکہ ہی نہیں چین کو دیکھ لو جس نے امریکہ کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ زندگی میں انقلاب انقلابی نعروں سے نہی بلکہ صرف محنت سے آتا ہے۔ یہ شارٹ کٹ کے انقلاب آپ کی ہی نہی آپ کی آنے والی نسلوں کو برباد کردیں گی ( یا کردیا ہے)۔

….اٹھو بیٹا آنکھیں کھولو!

یہ بھی چیک کریں

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل:نواز شریف کی سزا کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

نیب کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد نواز شریف نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے