ہوم / تازہ ترین / بھارتی جاسوس کلبھوشن پر بننے والی پاکستانی فلم کا ٹریلر جاری

بھارتی جاسوس کلبھوشن پر بننے والی پاکستانی فلم کا ٹریلر جاری

اداکارہ عائشہ عمر اور شمعون عباسی کی آنے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹریلر  1 منٹ اور 16 سیکنڈز  پر مبنی ہے۔ فلم کے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے اداکار شمعون عباسی بھارتی جاسوس کلبھوشن کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ڈھائی چال‘ کی عکس بندی پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے جس میں اداکارہ ایک صحافی کا کردار کرتی دکھائی دیں گی جو بلوچستان کے خطے کی اصل تصویر پیش کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے۔ فلم کے ہدایت کار تیمور شیرازی ہیں اور اس کا اسکرپٹ فرحین چوہدری نے لکھا ہے جب کہ دیگر کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو، رشید ناز، سلیم معراج، ہمایوں اشرف، پاکیزہ خان اور بلوچستان کے متعدد تھیٹر آرٹسٹ بھی شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ فلم ’ڈھائی چال‘ رواں سال ہی ریلیز کی جائے گی کہ ریلیز کی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

کلبھوشن جادھو کی گرفتاری

3 مارچ 2016 کو پاکستان نے ملک میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کیخلاف ایک اہم کامیابی حاصل کرنے کا اعلان کیا اور بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو ایران کے سرحد ی علاقے ساروان سے پاکستانی صوبے بلوچستان کے علاقے مشاخیل میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا۔بھارتی جاسوس کے قبضے سے پاسپورٹ ، مختلف دستاویزات، نقشے اور حساس آلات برآمد ہو ئے۔ ابتدائی تفتیش میں بھارتی جاسوس نے اعتراف کیا کہ وہ انڈین نیوی میں حاضر سروس کمانڈر رینک کا افسر ہے اور 2013 سے خفیہ ایجنسی ‘را’ کیلئے کام کررہا ہے جبکہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے، بلوچستان اور کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنا اس کا اہم مشن تھا۔

یہ بھی چیک کریں

گلگت بلتستان سے 2 بھارتی جاسوس گرفتار

گلگت: سکیورٹی فورسز نے دو بھارتی جاسوس گرفتار کرلیے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پکڑے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے