ہوم / تازہ ترین / عوام کے لئے خوشخبری،اورنج لائن میٹروٹرین چلنے کے لئے تیار

عوام کے لئے خوشخبری،اورنج لائن میٹروٹرین چلنے کے لئے تیار

اورنج لائن میٹروٹرین 28اکتوبر سے ڈیرہ گجراں تا انارکلی تک چلائی جا سکے گی۔ ٹرین کو پہلی بار بجلی سے چلانے کا آزمائشی ٹرائل کیا جائے گا۔ڈیرہ گجراں سے انار کلی تک 13اسٹیشنز پر کام مکمل کر لیا گیا۔ باقی 11 اسٹیشنز پر کام کو نومبر کے اوائل تک مکمل کرلیا جائے گا۔ان سٹیشن پر کام مکمل ہونے کے بعد اورنج لائن میٹروٹرین کو پورے ٹریک پر بجلی سے چلا کر آزمائشی ٹرائل کیا جائے گا۔ٹرین کے آزمائشی ٹرائل کے موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہوں گے۔ اورنج ٹرین کا منصوبہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے دور میں شروع ہوا تھا تاہم تحریک انصاف جو اس وقت اپوزیشن میں تھی نے اس منصوبے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ہائی کورٹ سے درخواست مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا جس کی وجہ سے اس منصوبے پر کام دو سال بند رہا۔ اب تحریک انصاف کی حکومت اس منصوبے کو مکمل کر رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے قوی امکانات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹیست …

وزیراعظم کی شاندار تقریرکے بعد طیب اردگان نے انکا بوسہ لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور… وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی …

امریکی کانگریس میں بھارتی کاکس کے چئیرمین کا مودی کے استقبالیہ میں جانے سے انکار ، پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن استقبال کرنے والوں میں شامل ، استقبالیہ سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے

رپورٹ آفاق فاروقی کیلی فورنیا … ڈیموریٹک کانگریس مین اور کانگریس میں ساؤتھ ایشیا امور …

امریکی فضائیہ کیلئے خودکار ’اسکائی بورگ‘ جیٹ طیارے شامل کرنے کا منصوبہ

واشنگٹن ڈی سی: امریکی فضائیہ 2023 تک ایسے جیٹ طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرنے …

خردبینی ہیروں والا مہنگا ترین کپڑا، قیمت 125,000 روپے فی میٹر!

نیویارک: بیلجیئم کی ایک کمپنی ’’اسکیبل‘‘ گزشتہ کئی سال سے بے حد مہنگا کپڑا بنا رہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے