ہوم / بین الاقوامی / بھارتی بحریہ میں پہلی خاتون پائلٹ شامل

بھارتی بحریہ میں پہلی خاتون پائلٹ شامل

بھارتی بحریہ میں ایک خاتون پائلٹ سب لیفٹننٹ شیوانگی نے جوائن کر لیا ہے۔ 24 سال کی خاتون پائلٹ نے پیر سے بحریہ کے آپریشنز میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ سی این این سے بات کرتے ہوئے شیوانگی نے کہا کہ یہ بڑی ذمہ داری ہے لیکن مجھے اپنے اوپر اعتماد ہے کہ میں بحریہ کی دی ذمہ داریوں پر پورا اتروں گی۔ شیوانگی نے 2018 میں انڈین نیول اکیڈمی سے اپنی تربیت مکمل کی بعد میں انہیں ریاست کیرالا میں انڈین نیول ایئر اسکوارڈن میں شامل کر لیا گیا۔ 1992 تک خواتین بھارتی بحریہ میں صرف میڈیکل سروسز تک محدود تھیں۔

شیوانگی بحریہ میں ڈونیئر ایئرکرافٹ اڑائیں گی جو سمندر کے اندر بحری جہازوں کو سامان کی ترسیل کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ ایئر کرافٹ زیادہ تر ریسکیو آپریشن کیلئے بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔ اسی ایئرکرافٹ سے فوری طبی امداد کیلئے سروسز بھی لی جاتی ہیں۔ بحریہ کی ایک پریس ریلیز کے مطابق شیوانگی سمندر میں طویل فاصلہ طے کرنے والے ایئرکرافٹ کو استعمال کر رہی ہیں۔ یہ سمندر میں بحری جہازوں کو ضروری سازوسامان کی فراہمی اور سمندر میں ہونے والی کسی غیر معمولی نقل و حرکت کی اطلاع بھی ہیڈ کوارٹر کو فراہم کریں گی۔ بھارتی بحریہ میں پائلٹس کی 735 اسامیاں ہیں جس میں 644 پُر کی جا چکی ہیں۔ 200 ایئر کرافٹس بحریہ کے پاس ہیں جس میں مِگ 29 کے فائٹر جیٹس، بوئنگ پی 81 شامل ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل:نواز شریف کی سزا کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

نیب کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد نواز شریف نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے