ہوم / بین الاقوامی / نیٹو ذہنی طور مردہ ہو چکی ہے،فرانسیسی صدر کے بیان پر ٹرمپ غصے میں آ گئے

نیٹو ذہنی طور مردہ ہو چکی ہے،فرانسیسی صدر کے بیان پر ٹرمپ غصے میں آ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل مارکون کے اس بیان پر طیش میں آ گئے جس میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ نیٹو ذہنی طور پر مردہ ہو چکی ہے۔ ٹرمپ ان دنوں لندن کے دورے پر ہیں جہاں وہ نیٹو کی 70 ویں سالگرہ میں شرکت کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو ایک عظیم مقصد کیلئے بنائی گئی تھی اور اس نے بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ فرانسیسی صدر کا بیان نیٹو کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس  خود کو نیٹو سے الگ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ کیوں ایسا نہیں کر سکے اس کی وضاحت ٹرمپ نے نہیں دی۔فرانسیسی صدر نے نومبر میں شکایت کی تھی کہ نیٹو کے رکن ممالک اہم ایشوز پر ایک دوسرے سے تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے نیٹو کو ذہنی طور پر مردہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جو نیٹو کا ضمانتی ہے وہ معاہدوں پر بددلی سے عمل کر رہا ہے۔ نیٹو سربراہ کانفرنس شروع ہونے سے پہلے ہی رکن ممالک کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ فرانس اور ترکی نیٹو کے مالی معاملات پر دیگر ممالک کی طرف سے کنجوسی پر پریشان ہیں۔ ترکی صدر کے طیب اردوان نے کہا کہ وہ نیٹو کے بالٹک کے دفاع کی حمایت نہیں کرے گا جب تک نیٹو کُردوں کے خلاف اس کی مدد نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کُرد دہشت گردوں کے خلاف تنہا لڑ رہا ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹول ٹینبرگ کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ فرانسیسی صدر کا بیان نیٹو کے رکن ممالک کی بے عزتی کے مترادف ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ فرانسیسی صدر کا بیان انتہائی اور انتہائی شرمناک ہے۔ فرانس میں بے روزگاری بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور اس کی معاشی کارکردگی بہت اچھی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ فرانس میں کیا ہو رہا ہے۔ اپنی معاشی ناکامیوں کو نیٹو کے کھاتے میں ڈال کر فرانسیسی صدر دیگر رکن ممالک کو بے عزت نہیں کر سکتے۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں فرانس کے صدر کی دیکھ رہا ہوں کہ وہ نیٹو سے اپنی جان چھڑانا چاہتے ہیں حالانکہ فرانس کو اپنی حفاظت کیلئے نیٹو کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کورونا وائرس ؛ صدر ٹرمپ نے امریکا میں ایمرجنسی نافذ کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وبا پر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ …

صدر ٹرمپ کی ٹوئٹس میرے لئے توہین کا باعث ہیں، ان حالات میں کام نہیں کر سکتا، امریکی اٹارنی جنرل

امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹس ان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے