ہوم / تازہ ترین / انصاف کے منتظر نقیب اللہ کے والد قبر میں پہنچ گئے

انصاف کے منتظر نقیب اللہ کے والد قبر میں پہنچ گئے

آج سے قریباً 13 ماہ قبل محمد خان کے خاندان پر جیسے قیامت ٹوٹ پڑی تھی۔ ان کے بیٹے نقیب اللہ کو کراچی کے علاقے ملیر کے شاہ لطیف ٹاوٗن میں ایک جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ محمد خان تیرہ ماہ تک انصاف کا انتظار کرتے کرتے خود بھی قبر میں جا پہنچے۔ نقیب اللہ کے والد کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے آج صبح ان کا انتقال ہو گیا۔ اپنے دل میں نقیب اللہ کے قتل کا انصاف لئے محمد خان خود بھی موت کے منہ میں چلا گیا۔ کراچی کے بدنام زمانہ اور جعلی پولیس مقابلے کے ماسٹر ایس ایس پی راوٗ انوار نے 13 جنوری 2018 کو نقیب اللہ کو ملیر کے شاہ لطیف ٹاوٗن میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا تھا۔ تیرہ ماہ تک عدالت سے نقیب اللہ کے خاندان کو انصاف نہیں ملا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مظلوم خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کرائی تھی مگر محمد خان انصاف کی حسرت لئے خود راہ عدم کو کوچ کر گی

یہ بھی چیک کریں

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل:نواز شریف کی سزا کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

نیب کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد نواز شریف نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے