ہوم / بین الاقوامی / ریٹنگ ایجنسی موڈی نے مودی کی معاشی پالیسیوں پر ریٹنگ مستحکم سے منفی کر دی

ریٹنگ ایجنسی موڈی نے مودی کی معاشی پالیسیوں پر ریٹنگ مستحکم سے منفی کر دی

دنیا کی معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والی عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈی نے مودی کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی معیشت کی ریٹنگ مستحکم سے منفی کر دی۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں بھارتی معاشی ترقی سست رہے گی۔ مودی حکومت کی پالیسیاں معیشت اور اداروں کی کمزوریاں دور کرنے میں معاون ثابت نہیں ہو رہی ہیں۔ان پالیسیوں سے قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔ اپریل سے جون کی سہ ماہی میں بھارت کی معاشی ترقی 5 فیصد رہی جو  چھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔مالیاتی شعبے میں جاری بحران سے قرضوں کے اجرا اور سرمایہ کاری متاثر ہوئی ہے۔مودی حکومت کی حالیہ اصلاحات کی پالیسیوں سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار بند ہو رہے ہیں۔بھارتی معیشت کو نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ موڈی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی شعبے میں عدم توازن سے دیہاتوں میں رہنے والی آبادی زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ غیر بینکاری شعبہ بھی قرضوں کے اجرا میں ناکام ہو رہا ہے۔ ان تمام اقدامات سے معاشی ترقی زوال پذیر ہے۔

یہ بھی چیک کریں

رباّ میرے حال دا محرم تُوں

تحریر: نذر محمد چوہان (نیوجرسی) ہر تہذیب اپنے ہی گند تلے آ کر تباہ ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے