ہوم / تازہ ترین / مودی کے ہندو فاشسٹ ایجنڈے کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور

مودی کے ہندو فاشسٹ ایجنڈے کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور

اسلام آباد… وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ جنرل اسمبلی میں بھرپور انداز میں پیش کریں گے، مودی کے ہندو انتہا پسند فاشسٹ ایجنڈے کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ جنرل اسمبلی میں بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔ مودی کے ہندو انتہا پسند فاشسٹ ایجنڈے کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 5 اگست سے اب تک تقریبا 13 ہزار سے زاہد کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم و تشدد کے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہیں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی کو اپنے ہندو فاشسٹ ایجنڈے کی تکمیل سے روکنے کے لیے دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ کشمیریوں اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد آج نیویارک میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف احتجاج کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

شہریت کے متنازعہ بل پر ہنگامے، آسام فوج کے حوالے

مودی حکومت نے مذہب کی بنیاد پر شہریت کے نئے قانون کے خلاف شمال مشرقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے