ہوم / تازہ ترین / مودی سرکار اپنے جنگی جنون کی وجہ سے پوری دنیا میں تنہا ہورہی ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک کی میڈیا سے گفتگو

مودی سرکار اپنے جنگی جنون کی وجہ سے پوری دنیا میں تنہا ہورہی ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد… وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مودی سرکار اپنے جنگی جنون کی وجہ سے پوری دنیا میں تنہا ہو رہی ہے، مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے ظلم و جبر کے خلاف تمام مہذب قوتیں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے آوازیں بلند کرنی شروع کردی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام ایک ہیں، سرحدوں پر کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے بھارتی سیکولرازم کے تشخص کو بری طرح مسخ کردیا ہے، پوری دنیاسمجھتی ہے کہ سیکولر ازم کے بھارتی ڈھونگ کے پیچھے نریندر مودی سرکار کی انتہا پسندی چھپی ہوئی ہے اور یہ ملک ہندوؤں کے سوا کسی دوسرے کے رہنے کے لئے تنگ کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی کارروائیوں سے ظلم اور بربریت کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں جس پر دنیا چیخ اٹھی ہے، مظلوم کشمیریوں کے لئے عالمی سطح پر آوازیں بلند ہونا شروع ہوچکی ہیں اور مودی سرکار کو آخر کار کشمیریوں کے حقوق کے آگے جھکنا پڑے گا۔

یہ بھی چیک کریں

مودی کا ہندو بالا دست نظریہ مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی نے وزیر اعلی کی حیثیت سے …

بھارتی پنجاب اسمبلی میں مودی کے متنازعہ قانون کے خلاف قرار داد منظور ،مظاہرے ،ہنگامے جاری

چندی گڑھ بھارت کی ریاست پنجاب کی اسمبلی نے متنازع شہریت بل کو غیر آئینی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے