ہوم / تازہ ترین / مادی پلیتیاں

مادی پلیتیاں

صرف نیک نیتی اور توکل جیت ہیں


انسان جب دنیا میں آتا ہے تو روتا ہے ۔ اس کی وجہ روح کا جسم میں زمین پر آنا ہے ۔ جسم فانی ہے اور مادہ پرستی کی آماجگاہ ۔ اندھیرا قدرت کی طرف سے جسم والی زندگیوں کی ڈیفالٹ سیٹنگ ہے ۔ جیسا کے رب تعالی نے سورہ العصر میں زمانہ کی قسم کھا کر فرمایا کہ بیشک انسان خسارے میں ہے ۔ سوائے ان کے  جو ایمان لائے ، نیک عمل کیے ، حق پر قائم رہے اور صبر سے کام لیا ۔ آدم کا جنت سے نکلنا ہی ایک جسمانی عمل تھا ۔ اس سے پہلے آدم روشنی تھا  بغیر جسم کے ۔ روشنی سے چیزیں پیدا ہوتی رہیں اور ہوتی رہیں گی ۔ ایک دائرہ کی صورت میں ان کا وجود ہے اور رہے گا ۔ درخت ، چرند پرند ۔ انسان ایک دائرہ کی صورت میں اس روشنی کے بیچ سے گزرتےرہیں گے بالکل جیسے سورج طلوع ہونے کے بعد روز شام کو غروب ہو جاتا ہے ۔ یہ انرجی کا کھیل ہے ، یہی روحانیت کی معراج ہے اور کُن فیکون والی منزل ۔

روح کی روشنی اندھیروں کو اُجالوں میں بدلتی ہے ۔ دنیا کو جنت بنا دیتی ہے اور انسانی سفر کی حسین و جمیل منزل بن جاتی ہے ۔ روح اور صرف َ روح جسم کو منور کر سکتی ہے اور کچھ نہیں ۔ باقی تو یہ گوشت پوست والی زندگیاں دوزخ کی آگ کے سوا کچھ بھی نہیں ۔ اچھا اس کا مشاہدہ بہت آسان اور سادہ ہے ۔ صرف جزبہ ایثار و قربانی ، پیار محبت ، اصلاح ، نیک نیتی ، صبر اور شکرگزاری اس روشنی کا ایندھن ہے ۔ محبت اور شکرگزاری روح کی روشنی کو منور کرتے ہیں۔  جھوٹ ، فراڈ اور تکبر مدھم ۔ مشرف کا جسم دیکھیں زرا آجکل ؟ روح کی روشنی بلکل ختم ہو گئی ہے ۔ باقی لُٹیروں کے جسم دیکھیں اور سندھ سے صوفی بزرگ رُستمانی کو دیکھیں ؟

کائنات ساری کی ساری اسی وحدانیت کی روشنی پر قائم ہے ۔ جیسا کے قرآن پاک میں آیا ،

وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۚ

اللہ کی رسی ہی دراصل  روحانیت کی روشنی ہے وہی وحدانیت ہے  جس کو پکڑنا ہے  اور مضبوطی سے تھامے رکھنا ہے ۔ یہ آیت مبارکہ سب انسانوں ، چرند پرند ، پہاڑ ،دریا ، ریگستان اور آسمانوں چاند ستاروں پر ہے ۔ سب ایک ہی روشنی کی اکائی میں پروئے ہوئے ہیں ۔ اس روشنی یا نُور سے ہی سب کچھ ہے ۔ پوری کائنات اور اس کا عمل دخل ۔ کل کے بلاگ میں لکھا تھا کہ کیلیفورنیا میں رُوحانی کانفرنس میں میرا بیانیہ یہ ہو گا ؛

سورۃ النور۔

اس کو ترجمہ کے ساتھ بار بار پڑھیں ۔ اگلے ہفتہ میری وڈیو اسی پر ہو گی ۔ سارے کا سارا کھیل اس نُور اور روشنی کا ہے ۔ یہی روشنی شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرتی ہے اور یہی باطل کو فنا کرتی ہے ۔ اس روشنی کی بہترین مثال  نبی پاک  محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ ان سے پہلے یا بعد ایسا کوئی شخص نہ تو پیدا ہوا اور نہ ہو ہی ہو سکتا ہے ۔ بلکہ مسلمان جو ان کے اُمتی ہیں وہ تو ان کے پاؤں برابر کیا ، اُلٹا شیطانی راستہ اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ البتہ میں نے بہت سارے غیر مسلمانوں کو اس روشنی میں منور دیکھا ۔ پچھلے ہفتہ ہی میں نے ایک امریکی گورے کو کہا کہ تمہاری روح بہت زبردست ہے ۔

انسانوں کے چہرے بولتے ہیں ۔ سب کچھ بتا دیتے ہیں ۔ شیاطنیت چہرے سے عیاں ہوتی ہے ۔ پاکیزگی عمل اور کردار سے ۔ باقی سب کچھ دوکانداری ہے ۔ کل کچھ دوستوں کو طارق جمیل ، سرفراز شاہ اور احمد رفیق اختر کے بارے میں میرا خیال ان کی شان میں گستاخی لگی ۔ میں ایسی گستاخیاں کرتا رہوں گا کینوکہ میں کسی کا بھی فولوئنگ بنانا شرک سمجھتا ہوں ۔ گورو نانک ، مرزا غلام احمد اور اوشو نے یہی غلطیاں سرزد کیں ۔ ہم سب نے انفرادی طور پر اس رسی کو تھامنا ہے ۔ خود اس کو تھامیں تھامیں  اپنے اچھے اعمال سے تھامیں ؟ یہ تینوں تو خود رسی سے بہت دُور ہیں تھامنا تو دُور کی بات ؟ سرفراز شاہ ڈینگی سے مرتا مرتا بچا۔ ایک میرے دوست کی دوائی سے بچا ۔ بتائیں زرا ؟ طارق جمیل رائونڈ پیلیس میں نواز شریف سے ملتا رہا اور بنی گالا کے محل میں عمران خان سے ۔ کیا نتیجہ نکلا ؟ تینوں پلیتُ الہند  بن گئے ۔ یہ نیکی ہے ؟ یہ اسلام ہے ؟ یہ پاکیزگی ہے ؟ کیوں نہیں راؤ انوار کو پھانسی لگی ؟ کیوں ماڈل ٹاؤن قاتلوں کا سرغنہ چیف سیکریٹری پنجاب لگ گیا ؟

جناب آپ میری بھی نہ مانیں ۔ مجھے بھی نہ فولو کریں ۔ کسی کی نہ سُنیں ۔ صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مانیں ۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی پُوجا نہ کریں  بلکہ اُسوہ حسنہ پر عمل کریں ۔ ان کا روشنی والا جسمانی سفر عظیم الشان تھا ۔ قابل رشک ۔ قابل تقلید ۔ صرف اس روشنی سے مانگیں جو اصلی ہے اور ابدی ہے ۔ اللہ ہی کافی ہے یہاں میرے لیے اور آپ سب کے لیے ۔ جیتے رہیں ۔ شاد آباد رہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

قدرت کا کھیل جاری و ساری

تحریر: نذر محمد چوہان قدرت کا انصاف زراد دیر سے مگر زبردست الحمد اللہ نواز …

برطانیہ میں جانسن کی جیت

تحریر : نذر محمد چوہان برطانیہ کے الیکشن اور امیروں کی جیت امیر لوگ ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے