ہوم / تازہ ترین / دعا منگی اغوا کیس الجھتا جا رہا ہے، اغوا کار اب تک پولیس سے بہت دور ہیں

دعا منگی اغوا کیس الجھتا جا رہا ہے، اغوا کار اب تک پولیس سے بہت دور ہیں

کراچی کے پوش علاقے کلفٹن سے گذشتہ ہفتے اغوا ہونے والی دعا منگی کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے۔ پولیس ابھی تک اغوا کی اس واردات کے ماسٹر مائنڈز تک نہیں پہنچ پائی ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے اتنا پتہ چل پایا ہے کہ اغوا کی واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی فیروز آباد کے علاقے سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی لیکن کیا یہ وہی گاڑی ہے اس پر بھی پولیس کو حتمی یقین نہیں ہے۔ کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی میں قانون کی طالب علم دعا منگی کے والد جناح اسپتال میں پلاسٹک سرجری کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر تھے وہ آج کل ڈیفنس میں اپنا ذاتی کلینک چلا رہے ہیں۔ پانچ بہنوں میں دعا منگی چوتھے نمبر پر ہیں اور ان سے بڑی بہن کی شادی ہو چکی ہے۔ شوشل میڈیا پر دعا منگی کی جلد بازیابی کیلئے دھڑا دھڑ نئی پوسٹ آ رہی ہیں لیکن اغوا کار ابھی تک پولیس کی پہنچ سے بہت دور ہیں۔ پولیس اب تک صرف اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی کا ہی پتہ چلا پائی ہے لیکن یہ بھی حتمی طور پر ثابت نہیں ہوا کہ فیروز آباد سے چھینی گئی یہ وہی گاڑی ہے یا کوئی اور؟ واضح رہے کہ دعا منگی کو گذشتہ ہفتے رات کو کلفٹن سے اغوا کیا گیا جب وہ اپنے دوست حارث کے ساتھ پارک سے باہر آ رہی تھیں۔ اغوا کاروں نے حارث کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ دعا منگی کا کچھ روز پہلے ایک لڑکے سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا یہ واردات اسی جھگڑے کا نتیجہ ہے تاہم پولیس ابھی تک تفیش کر رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل:نواز شریف کی سزا کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

نیب کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد نواز شریف نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے