ہوم / بین الاقوامی / اسرائیل کی غزہ کے کچھ مقامات پر بمباری

اسرائیل کی غزہ کے کچھ مقامات پر بمباری

\واشنگٹن میں اسرائیل اور دو خلیجی عرب ریاستوں کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی ایک تقریب کے بعد غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے مابین تشدد کارروائیوں کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔

حالیہ کارروائیوں میں عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر دو راکٹ فائر کیے۔ ان میں سے ایک راکٹ ساحلی شہر اشدود پر گرا جس سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب عسکریت پسندوں کی جانب سے مزید 13 راکٹ داغے گئے ہیں۔

جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے کچھ مقامات پر بمباری کی ہے۔ اسرائیل کے مطابق جن مقامات پر بمباری کی گئی ہے وہ فلسطینی عسکریت پسند گروہ حماس سے متعلقہ ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے واشنگٹن سے واپسی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے اس پر حیرت نہیں ہوئی کہ عین اس تاریخی تقریب کے دوران فلسطینی دہشت گردوں نے اسرائیل پر حملہ شروع کیا ہے۔’

یہ بھی چیک کریں

مسلم اکثریتی ملک کوسوو کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان

مسلم اکثریتی ملک کوسوو اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے اور یروشلم میں سفارت خانہ …

امارات کی طرح دیگر مسلم ممالک سے بھی معاہدے ہوجائیں گے،اسرائیل

اسرائیل کے انٹیلی جینس کے وزیر نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں بحرین اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے