ہوم / بین الاقوامی / اسرائیل میں سیاسی ابتری: ایک سال میں تیسرے الیکشن کی تیاریاں

اسرائیل میں سیاسی ابتری: ایک سال میں تیسرے الیکشن کی تیاریاں

اسرائیل میں حالیہ انتخابات کے بعد اب تک کوئی بھی سیاسی جماعت اکثریت حاصل نہیں کر سکی جس کی وجہ سے ابھی تک اسرائیل میں کوئی پارٹی حکومت نہیں بنا سکی۔ توقع ہے کہ عوام کی طرف سے نئے مینڈیٹ کیلئے مارچ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا جائے گا۔ کل رات تک اسرائیل کی کسی سیاسی جماعت نے حکومت بنانے کی حامی نہیں بھری جس کے بعد توقع ہے کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے دوبارہ انتخابات کروائے جائیں گے۔ ستمبر میں ہونے والے انتخابات کے بعد اسرائیل کے موجودہ وزیراعظم بنجمن نتن یاہو اور ان کے سیاسی حریف بینی گینٹز کوششوں کے باوجود نئی حکومت بنانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ دونوں سیاسی حریف مشترکہ طور پر اتحادی حکومت کے قیام پر بھی متفق نہیں ہو سکے۔ ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں پارلیمنٹ کی کُل 120 نشستوں میں سے بینی گینٹز کی بلیو اینڈ وہائٹ الائنس نے 33 جبکہ نتن یاہو کی لکوڈ پارٹی نے 32 نشستیں حاصل کیں۔ کوئی بھی سیاسی جماعت کسی دوسری جماعت سے اتحاد کر کے 61 نشستوں کی برتری ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ اتحادی جماعتوں میں اصل جھگڑا وزیراعظم کے عہدے کیلئے تھا۔ نتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ الٹرا آرتھوڈوکس پارٹیز ان کو وزیراعظم بنانے پر راضی ہیں لیکن بینی گینٹز نے یہ کہہ کر اتحادی حکومت میں شامل ہونے سے انکار کر دیا کہ ایک ایسے شخص کے ماتحت کام نہیں کر سکتا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں۔ نومبر میں اسرائیل کے اٹارنی جنرل سے وزیراعظم بنجمن نتن یاہو پر رشوت، فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے تین الزامات عائد کئے تھے۔ نتن یاہو نے ان تینوں الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

غزہ سے تل ابیب پر راکٹ فائر، اسرائیلی فضائیہ کے جوابی حملے

یروشلم : جمعرات کے دن غزہ سے تل ابیب پر 2 راکٹوں سے حملہ کیا …

اسرائیلی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ، 2 مزید فلسطینی نوجوان شہید

راملہ: مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے قریبی گاؤں میں کار پر فوجی حملہ ، …

اندر کی کہانی: اسرائیل اور بھارت مل کر بہاولپور اور کراچی پر حملے کی تیاری کر چکے تھے

اسلام آباد: پاکستان کے اعلیٰ حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ پاکستان پر فضائی اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے