ہوم / بین الاقوامی / ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف آواز بلند کرنے والی لڑکی ٹائم میگزین کے سر ورق پر

ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف آواز بلند کرنے والی لڑکی ٹائم میگزین کے سر ورق پر

سوئیڈن کی ایک اسکول گرل کی تصویر کو ٹائم میگزین اپنے سرورق پر جگہ دی جسے ٹائم میگزین کی طرف سے اس سال کیلئے پرسن آف دی ایئر کا اعزاز حاصل ہوا۔ ٹائم میگزین 1927 سے ایک روایت کے تحت ہر سال کسی ایک شخصیت کو اس کے متعلقہ شعبے میں بہترین کارکردگی پر پرسن آف دی ایئر کا خطاب دیتا ہے۔ میڈرڈ میں اقوام متحدہ کی ماحولیات سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 16 سالہ سوئیڈش طالب علم گریٹا تھنبرگ نے پبلک ریلیشن بڑھانے کے بجائے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ  آئندہ دس سال اس کرہ ارض کے مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہیں۔  گریٹا تھنبرگ گذشتہ سال سے ہر جمعہ کو اپنے اسکول جانے کے بجائے سوئیڈش پارلیمنٹ کے باہر ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف احتجاج کرتی ہے۔ ان کے اس احتجاج کو دنیا بھر میں سراہا گیا اور سوشل میڈیا ٹوئٹر پر یہ ہیش ٹیگ
 #FridaysForFuture
 مقبول ہو گیا جس میں کہا گیا کہ جمعہ اپنے مستقبل کیلئے وقف کرو۔ گریٹا کی یہ کوششیں رنگ لائیں اور دنیا بھر کے طالب علموں میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق شعور بیدار ہوا۔ گریٹا کو اس سال نوبل کے امن ایوارڈ کیلئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ستمبر میں اقوام متحدہ کی ماحولیات سے متعلق کانفرنس میں گریٹا تھنبرگ نے سیاسی شخصیات پر تنقید کی جس میں وہ نوجوانوں سے ماحولیاتی تبدیلی پر سوال کرتے ہیں۔ نیویارک میں ہونے والی اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گریٹا نے عالمی رہنماوٗں سے کہا کہ اپنے کھوکھلے نعروں سے آپ سب نے میرے خواب اور میرا بچپن چھین لیا ہے۔ ہم نوجوان نسل سیاستدانوں کے کارنامے دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

ایمیزون نے ہڑتالی ملازمین کو فارغ کرنے کی دھمکی دے دی

دنیا میں ای کامرس کی سب سے بڑی امریکی کمپنی ایمیزون نے ماحولیات سے متعلق …

ماحولیاتی تبدیلی: ایک طرف خطرناک آگ دوسری طرف سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ

افریقہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جہاں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے وہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے