ہوم / تازہ ترین / حکومت غریبوں کے گھروں میں راشن پہنچائے گی،وزیراعظم عمران خان

حکومت غریبوں کے گھروں میں راشن پہنچائے گی،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی موجودہ صورتحال سے وہ خود بھی تشویش میں مبتلا ہیں ایسے میں غریب طبقے کیلئے اپنی فیملی کے کھانے پینے کا انتظام بہت مشکل ہو گیا ہے۔ اسی لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ غریبوں کے گھروں میں راشن تقسم کرے گی جس میں آٹا، دالیں، چاول، گھی اور چینی وغیرہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان فوجی دور اقدامات دوبارہ لا رہے ہیں۔ غریبوں کو راشن کی تقسیم سب سے پہلے پاکستان میں فیلڈ مارشل ایوب خان نے شروع کی تھی۔ زوالفقار علی بھٹو نے راش ڈپو کا نظام ختم کیا لیکن سابق چیف مارشل لا ٗ ایڈمنسٹریٹر ضیا ٗ الحق نے دوبارہ اس راشن ڈپو کے نظام کو متعارف کرایا۔ عمران خان اسلام آباد میں انڈر گریجویٹس اسکالر شپس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے اس پروگرام میں خواتین کو 50 فیصد کوٹہ دینے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ جب تک خواتین تعلیم یافتہ نہیں ہوں گی اس وقت تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ ایک تعلیم یافتہ عورت ہی کسی ملک کی معاشی اور سماجی ترقی کا زینہ ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر میری والدہ تعلیم یافتہ نہ ہوتیں تو شائد میں بھی آج اس مقام تک نہ پہنچ سکتا تھا۔ اس پروگرام کے تحت غریب گھرانے کے طالب علموں کی یونیورسٹی اور ماسٹرز ڈگری کی فیسیں ادا کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ اس پروگرام میں 2 فیصد کوٹہ معذور افراد کیلئے بھی رکھا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

ایئر ایمبولینس پہنچ گئی،نواز شریف کی برطانیہ جانے کی تیاریاں مکمل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ وہ منگل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے