ہوم / تازہ ترین / بڑے بچا لئے چھوٹوں کی قربانی، گندم اسمگلنگ میں کسٹم کے دو افسر معطل
ANA99967 : Packed wheat Gunny Bags loaded in Trolly Tractor Village : Mahangwa District : Narsinghpur Madhya Pradesh, India

بڑے بچا لئے چھوٹوں کی قربانی، گندم اسمگلنگ میں کسٹم کے دو افسر معطل

حکومت نے ملک میں آٹے کے بحران کے اصل بڑے ذمہ داروں کو بچانے کیلئے سرکاری افسرون کو قربانی کا بکرا بنا دیا۔ افغانستان کو گندم کی اسمگلنگ کے الزام میں کسٹم کے دو کلیکٹرز کو معطل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ گندم اسمگلنگ میں ملوث کوئٹہ کلیکٹوریٹ کے دوکلیکٹروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں دونوں اہلکاروں کو ان کے عہدوں سے معطل کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید بتایا کہ پاک افغان بارڈر طورخم پر کسٹم اہلکاروں نے اسمگلنگ کی نشاندہی کی ہے اور 355 گاڑیوں کی نشاندہی کے بعد کوتاہی کرنیوالوں کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نظام سے کرپشن کا خاتمہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے، وزیر اعظم نے کہا احتساب کا عمل منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم حکومت کرنے نہیں بلکہ نظام بدلنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ سے ملک  میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بحران سے نمٹنے کے لیے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم برآمد کرنے کی بھی منظوری  دی ہے۔ آٹا بحران کی بڑی وجہ گندم کی ضرورت سے زیادہ برآمد اور اسمگلنگ  بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

تحقیقاتی کمیٹی قائم، آٹے بحران کے ذمہ داروں کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے آٹے کے بحران پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد ایک …

جس دن ہم ان کے گھر گئے تو ان کی چیخیں نکل جائیں گی، عظمیٰ بخاری

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار کی جانب سے آٹے کا ٹرک مسلم لیگ نون کی رہنما …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے