ہوم / تازہ ترین / جس دن ہم ان کے گھر گئے تو ان کی چیخیں نکل جائیں گی، عظمیٰ بخاری

جس دن ہم ان کے گھر گئے تو ان کی چیخیں نکل جائیں گی، عظمیٰ بخاری

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار کی جانب سے آٹے کا ٹرک مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر بھیجنے پر لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ گھر تک پہنچنے کی روایت تحریک انصاف نے شروع کی ہے جس دن ہم ان کے گھر گئے تو ان کی چیخیں نکل جائیں گی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستعفی ہونے کے بعد اپنا استعفیٰ بھی ان کے گھر بھیج دیں۔

رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے حکومت کی جانب سے آٹا گھر بھیجنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ بھی گھر بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔ محکمہ خوراک کی جانب سے  آٹے کا ٹرک گھر بھیجنے پر  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  گھروں تک آنے کی روایت تحریک انصاف نے قائم کی ہے اب ہم گھروں تک پہنچے تو ان کی چیخیں نکلیں گی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کے بحران پر وزیر اعلیٰ پنجاب استعفیٰ دے دیں اور پھر وہ بھی میرے گھر بھجوادیا جائے۔ لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ ان کے گھر گندم جہانگیر ترین کے کہنے پر بھجوائی گئی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ حکومت میں موجود چینی مافیاکو بحران پر قابو پانے کی ذمے داری دی گئی ہے مگر ہم چینی، آٹے بحران پر کمیٹی میں پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں آٹے کا نہ ملنا بہت بڑی اسکیم ہے اور اس پر عظمیٰ بخاری کے گھر پر آٹے کا ٹرک بھیجنا حکومتی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے چینی اور آٹے کے بحران پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران میں حکومتی نمائندوں کے اپنے مفادات ہیں۔ 

یہ بھی چیک کریں

بڑے بچا لئے چھوٹوں کی قربانی، گندم اسمگلنگ میں کسٹم کے دو افسر معطل

حکومت نے ملک میں آٹے کے بحران کے اصل بڑے ذمہ داروں کو بچانے کیلئے …

تحقیقاتی کمیٹی قائم، آٹے بحران کے ذمہ داروں کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے آٹے کے بحران پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے