ہوم / تازہ ترین / پنجاب پولیس کو بڑے ڈاکووں کے خلاف کارروائی کیلئے فری ہینڈ دیا ہے، وزیراعظم

پنجاب پولیس کو بڑے ڈاکووں کے خلاف کارروائی کیلئے فری ہینڈ دیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنے کا کام سونپا ہے۔ میانوالی میں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ہماری حکومت میں پہلی بار ہوا ہے کہ بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے۔ بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنے سے چھوٹے ڈاکو ڈر جاتے ہیں۔

 شجر کاری مہم پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے شجر کاری بہت اہم ہے لیکن نوجوانوں میں احساس نہیں کہ شجر کاری کتنی اہمیت کی حامل ہے۔ انگریز جو جنگل چھوڑ کر گئے ہم نے وہ بھی تباہ کر دیئے۔ میں نے اپنی زندگی میں جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا، چھانگا مانگا میں بڑے درخت ہی نہیں رہے لوگوں نے زمین پر قبضے کر لیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ جن لوگوں نے جنگلات کی زمین پر قبضہ کیا ان سے مجرموں کی طرح نمٹا جائے اور انھیں جیلوں میں ڈالا جائے کیونکہ یہ لوگ ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کندیاں میں جو پودے لگائے ہیں اس جنگل کی ذمہ داری اب آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے کیونکہ جب یہ جنگل لوگوں کو نوکریاں دے گا تو اس وقت آپ کو اس جنگل کی اہمیت کا اندازہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کندیاں میں بیری کے درختوں سے شہد حاصل ہو گا لیکن اگر جنگل تباہ کر دیئے تو موسمیاتی تبدیلی ہمارا مستقبل تباہ کر دے گی۔

یہ بھی چیک کریں

وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی حکمت عملی بنارہے ہیں اس …

کھانے پینے کی قلت ہوئی تو افرا تفری پھیل سکتی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں گڈز ٹرانسپورٹ کی نقل وحرکت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے