ہوم / تازہ ترین / امریکہ کے ایک اسپتال میں پہلی بار دونوں پھیپھڑوں کی ایک ساتھ پیوندکاری

امریکہ کے ایک اسپتال میں پہلی بار دونوں پھیپھڑوں کی ایک ساتھ پیوندکاری

امریکہ کے ایک اسپتال میں پہلی بار ایک ساتھ دونوں پھپھڑوں کی ٹرانسپلانٹ کا آپریشن کیا گیا۔ ڈیٹرائٹ کے ہینری فورڈ اسپتال کے ترجمان کے مطابق ای سگریٹ کے باعث ایک مریض کے دونوں پھیپھڑے متاثر ہو گئے تھے۔ امریکہ کے کسی بھی اسپتال میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا آپریشن تھا۔ امریکہ میں ای سگریٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث لوگ پھیپھڑوں کی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔ صرف مارچ  میں دو ہزار مریض مختلف اسپتالوں میں اس مرض میں مبتلا ہو کر داخل ہوئے ہیں۔ان میں سے 39 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ای سگریٹ سے پھیپھڑوں کی بیماری کو

EVALI

کا نام دیا گیا ہے۔ اس بیماری کا شکار زیادہ تر لوگ ای سگریٹ یا ویپنگ پروڈکٹس استعمال کر رہے تھے۔ ای سگریٹ یا ویپنگ پروڈکٹ میں  

Tetrahydrocannabinol

کیمیکل استعمال ہوتا ہے۔ کچھ لوگ اس کیمیکل میں وٹامن ای شامل کرتے ہیں جو ایک طرف سگریٹ کے مزے کو دوبالا کرتی ہے تو دوسری طرف یہ پھیپھڑوں کیلئے انتہائی نقصان دہ بھی ہے۔ اسپتال کے ترجمان نے عوام کو ای سگریٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

شہریت کے متنازعہ بل پر ہنگامے، آسام فوج کے حوالے

مودی حکومت نے مذہب کی بنیاد پر شہریت کے نئے قانون کے خلاف شمال مشرقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے