ہوم / تازہ ترین / فضل الرحمان نے 27 اکتوبر قوم میں انتشار ڈالنے کے لئے منتخب کیا، فردوس عاشق اعوان

فضل الرحمان نے 27 اکتوبر قوم میں انتشار ڈالنے کے لئے منتخب کیا، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد … وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناانصافیوں اور ریاستی استحصال کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے اس دن کو قوم میں انتشار ڈالنے کے لئے منتخب کیا ہے اور وہ اس دن قوم کو یکجا کرنے کی بجائے منتشر کرنا چاہتے ہیں جس سے ان کے مذموم عزائم کھل کر قوم کے سامنے آگئے ہیں، نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم یکجا اوریک زبان ہوکر ان کے عزائم کے سامنے چٹان بن جائے گی اور بھارتی جارحیت کو للکارتی رہے گی، قوم 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی قوم پر کوئی ایسا وقت آیا ہے قوم یکجا ہوئی ہے،2014 میں جب پی ٹی آئی نے احتجاج کیا تھا تو اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ تھی اور قانوں حرکت میں آیا تھا اور ابھی حرکت میں آئے گا، قانوں کسی کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہوسکتا۔ حالات و واقعات کو دیکھتے ہوئے اس وقت اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے آج اپنے دل کی بھڑاس نکالی ہے ، انہوں نے (ن) لیگ کے پٹارے سے جو جو عجوبے برآمد کئے ہیں ان سے ان کی جاعت کے اوسان خطا ہو گئے ہیں اور ترجمان (ن) لیگ بھی اس کو مسترد کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے اندر دھڑا بندی سامنے آ گئی ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف خود اپنے بھائی کی کارستانیوں سے تنگ ہیں اور وہ حکومت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں، حکومت موجودہ حالات میںکسی کرپشن زدہ ہاتھ کو قبول نہیں کرے گی، کسی کوکوئی ریلیف لینا ہے تو وہ عدالتوں کے دروازوں پر دستک دے۔ حکومت قانون کا ہاتھ مضبوط کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

ایئر ایمبولینس پہنچ گئی،نواز شریف کی برطانیہ جانے کی تیاریاں مکمل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ وہ منگل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے