ہوم / بین الاقوامی / چین کے بعد جنوبی کوریا اور اٹلی میں کرونا وائرس نے تباہی مچا دی، مجموعی ہلاکتیں 2400 سے تجاوز کر گئیں

چین کے بعد جنوبی کوریا اور اٹلی میں کرونا وائرس نے تباہی مچا دی، مجموعی ہلاکتیں 2400 سے تجاوز کر گئیں

چین میں جان لیوا کورونا وائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس کے باعث مسلسل متاثرین اور اموات کی تعداد میں اضافہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ادھر جنوبی کوریا اور اٹلی بھی کرونا وائرس کے متاثرین میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

اٹلی نے یورپ میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سخت ترین حفاظتی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطالوی وزیراعظم گیوسپے کونٹے نے دو بڑے شہروں کو مکمل طور پر قرنطینہ کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اٹلی میں اب تک دو اطالوی شہری کرونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دونوں شہروں کے پچاس ہزار شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے روک دیا گیا ہے۔ کسی بھی شخص کو باہر سے ان شہروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ ان دو شہروں میں تمام اسکولز اور کھیلوں کے تمام ایونٹس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس اور مسلح افواج کو ہر صورت سرکاری احکامات پر شہریوں سے عمل درآمد کرنے کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق لومبارڈے اور وینے ٹو میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلا ہے اور اب اس کو کنٹرول کرنے میں حکومت بہت پیچھے رہ گئی ہے۔ چین کے صوبے ہوبئی سے پھوٹنے والے اس کرونا وائرس سے اب تک دنیا کے 26 ممالک متاثر ہو چکے ہیں۔ چین سے باہر اب تک 16 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 1400 ہو چکی ہے۔

Italian Prime Minister Giuseppe Conte chairing an emergency meeting

چین میں کورونا وائرس سے مزید 114 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی  تعداد 2459 تک جا پہنچی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 77 ہزار ہو گئی ہے۔

 جنوبی کوریا میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد 433 ہو چکی ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔چین سے باہر کسی بھی ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ جنوبی کوریا میں ہے جہاں اب تک 433 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے البتہ جاپان کے قریب سمندر میں کھڑے بحری جہاز ڈائمند پرنسز میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد اس سے زیادہ تھی۔ ایران میں بھی اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 تک پہنچ چکی ہے جب کہ مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وائرس کے خوف سے ایران میں متاثرہ علاقوں کے اسکول، دفاتر اور دیگر عوامی مقامات کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔  ادھر لبنان اور اسرائیل میں بھی کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

بھارت میں گائے کے پیشاب اور گوبر سے کورونا کے علاج پر دنیا بھر میں مذاق بن گیا

بھارت میں گائے کے پیشاب اور گوبر سے کورونا وائرس کے علاج پر بھارتیوں کا …

ایشیائی ممالک کو وائرس کے دوسرے حملے کے چیلنج کا سامنا

جنوبی کوریا، سنگاپور اور چین کورونا وائرس کے دوسرے مرحلے کے حملے  کیلئے کیا تیاریاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے