ہوم / بین الاقوامی / چین نے کورونا ویکسین کی رونمائی کردی

چین نے کورونا ویکسین کی رونمائی کردی

چین نے بیجنگ ٹریڈ فیئر میں کورونا وائرس کی ویکسین کی رونمائی کردی جو اس سال کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے دارالحکومت میں ’’بیجنگ ٹریڈ فیئر ہفتہ‘‘ منایا جا رہا ہے جس میں مختلف کمپنیاں اپنی پروڈٖکٹس سے دنیا کو متعارف کرا رہی ہیں اور جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں تاجروں اور عوام نے اسٹالز کا دورہ کیا۔

بیجنگ ٹریڈ فیئر کی سب سے خاص بات دو کمپنیوں سینو ویک بائیوٹیک اور سینو فارم کے اسٹال پر کورونا وائرس کی ویکسین کی رونمائی تھی۔ سال کے آخر تک تینوں ضروری ٹرائل مکمل ہوجائیں گے اور ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔
مپنی کے نمائندے کے مطابق سینو بائیوٹیک نے ویکسین کی تیاری کے لیے ایک علیحدہ فیکٹری بھی قائم کردی ہے جس میں 300 ملین ڈوزز کی ایک سال میں تیاری ممکن ہوسکے گی۔

امریکی صدر کا بھی اگلے ماہ ویکسین کی تیاری کا دعویٰ

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ویکسین کے اگلے ماہ تیاری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کی تیاری سال دو سال کی دوری پر نہیں بلکہ بہت قریب ہے، اگلے ماہ سب کو ویکسین کی تیاری مکمل ہونے کا بڑا سرپرائز ملے گا۔

ادھر ٹرمپ مخالف امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوا کی تیاری کے لیے تین ضروری ٹرائل مکمل ہونے سے قبل صدر ٹرمپ کا دعویٰ الیکشن مہم کا حصہ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

چین میں کورونا نے پھر سر اٹھا لیا، 101 نئے کیسز رپورٹ

چین میں کورونا وائرس کے مزید 101 کیسز سامنے آ گئے جو کہ گزشتہ ساڑھے …

انڈیا بمقابلہ چین: کیا یہ اکیسویں صدی کا سب سے بڑا ٹکراؤ ہے؟

آپ کو کیا لگتا ہے کہ سنہ 2020 کو تاریخ میں کن وجوہات کی بنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے