ہوم / بین الاقوامی / امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ ختم ہونے کو ہے،چینی وزارت تجارت

امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ ختم ہونے کو ہے،چینی وزارت تجارت

امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ ختم ہونے کو ہے۔ چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ دنووں طرف کے مذاکرات کار ٹیرف کو بتدریج ختم کرنے کے معاہدے کے قریب ہیں۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان گاوٗ فینگ نے کسی قسم کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ تجارتی جنگ کے خاتمے کے قریب ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدے سے پہلے دونوں فریقین ایک دوسرے کی مصنوعات پر عائد ٹیکس کو ختم کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں کیونکہ اس کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔چین کا مطالبہ ہے کہ امریکہ پہلے چینی مصنوعات پر عائد ٹیکس ختم کرے جس کے بعد چین امریکی مصنوعات پر ٹیکس ختم کرے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پہلے ٹیرف بڑھایا اب اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہی ٹیکسوں کو ختم کرنے کا اعلان کرے۔چین اور امریکہ کی تجارتی جنگ کے باعث دونوں ممالک سمیت عالمی معیشت بھی متاثر ہویئ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

رباّ میرے حال دا محرم تُوں

تحریر: نذر محمد چوہان (نیوجرسی) ہر تہذیب اپنے ہی گند تلے آ کر تباہ ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے