ہوم / تازہ ترین / لاپرواہ ماں بچہ ہوائی اڈے پر چھوڑ گئی، طیارے کی واپس ہنگامی لینڈنگ

لاپرواہ ماں بچہ ہوائی اڈے پر چھوڑ گئی، طیارے کی واپس ہنگامی لینڈنگ

جدہ: سعودی عرب میں لاپرواہ ماں اپنی بچی کو ہوائی اڈے پر چھوڑ کر طیارے میں سوار ہو گئی، طیارے کے اُڑان بھرنے کے فوری بعد مسافر خاتون کو اپنی کم سن بیٹی یاد آ گئی جسے وہ ٹرمینل کی انتظار گاہ میں چھوڑ آئی تھی۔ عورت  کی چیخ و پکار پر جہاز کو واپس اسی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ  میں تاریخ کا منفرد اور انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک مسافر ماں کو طیارے کے پرواز کرتے ہی یاد آیا کہ وہ اپنی کم سن بیٹی کو ایئرپورٹ ٹرمینل کی انتظار گاہ پر چھوڑ آئی ہے۔
مسافر عورت کی چیخ و پکار سے پریشان پائلٹ نے کنٹرول روم سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے درخواست کی، کنٹرول روم کی جانب سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی لیکن پروٹوکول میں نا صرف وقت برباد ہوا بلکہ سول ایوی ایشن کے عملے کو دوبارہ سے تمام پراسیس کو بجا لانا پڑا۔ پرواز میں مداخلت اور شیڈول میں ہنگامی تبدیلی کرانے پر مسافر خاتون کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی، سوشل میڈیا پر پائلٹ اور کنٹرول روم کے درمیان ہونے والی گفتگو وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے پائلٹ کے عمل کی تعریف کی، کچھ صارفین نے ماں کے بچی کے بھول جانے کے عمل پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

ایئر ایمبولینس پہنچ گئی،نواز شریف کی برطانیہ جانے کی تیاریاں مکمل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ وہ منگل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے