ہوم / تازہ ترین / برازیلی صدر کا ہالی ووڈ کے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر ایمیزون کے جنگلات میں آگ لگانے کا الزام

برازیلی صدر کا ہالی ووڈ کے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر ایمیزون کے جنگلات میں آگ لگانے کا الزام

برازیل کے صدر جائر بولسونارو نے ہالی ووڈ کے معروف اداکار لیونارڈی ڈی کیپری پر ایمزون کے جنگلات میں آگ لگانے کیلئے پیسہ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ برازیلی صدر نے اپنے الزام میں  کوئی ثبوت تو فراہم نہیں کیا لیکن ان کا کہنا ہے آگ لیونارڈو کے کہنے پر لگائی گئی۔ دنیا بھر کی این جی اوز برازیلی صدر پر جنگلات کی مناسب دیکھ بھال اور حفاظت نہ کرنے پر کئی مرتبہ شدید تنقید کر چکی ہیں۔ ایمیزون کے جنگلات میں لگنی والی آگ کی تحقیقات کے دورن اب تک کئی افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ لیونارڈو ڈی کیپریو نے ایمیزون کے جنگلات کی آگ بجھانے کیلئے قائم کئے گئے فنڈ میں پچاس لاکھ ڈالر عطیہ دیا تھا تاہم انہوں نے برازیلی صدر کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔

حال ہی میں چار فائر فائٹرز کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے این جی اوز سے عطیات یا فنڈز لینے کیلئے جنگلات میں آگ لگائی تھی۔ این جی اوز اور دیگر اداروں کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کی تحقیقات ایک سیاسی حربہ ہے جس سے ماحولیات کے لئے کام کرنے والے اداروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اگست میں ایمیزون کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو کرہ ارض کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔ ایک ٹی وی مذاکرے میں برازیلی صدر نے کہا کہ این جی اوز اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ والے کیا کرتے ہیں۔ وہ آگ لگاتے ہیں، تصویریں اور ویڈیو بناتے ہیں اور دنیا بھر سے فنڈز اکٹھا کرنا شروع کر دیتے ہں۔ اسی لئے ہالی ووڈ کے اداکار نے انہیں پچاس لاکھ ڈالر فنڈ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈ کا پیسہ ان فائر فائٹرز کو جانا چاہیئے جو جنگلات میں آگ سے کھیل رہے ہیں ناں کہ این جی اوز کو۔

یہ بھی چیک کریں

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل:نواز شریف کی سزا کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

نیب کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد نواز شریف نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے