ہوم / بین الاقوامی / بھارت کشمیر میں ظلم و ستم کر رہا ہے، صدر مملکت عارف علوی کی شتروگن سنہا سے ملاقات میں بات چیت

بھارت کشمیر میں ظلم و ستم کر رہا ہے، صدر مملکت عارف علوی کی شتروگن سنہا سے ملاقات میں بات چیت

صدر مملکت عارف علوی نے بھارت کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما اور لوک سبہا کے سابق رکن اور سابق اداکار شترو گن سنہا سے گورنر ہاوٗس لاہور میں خصوصی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کشمیر میں بالخصوص اور بھارت میں بالعموم مسلمانوں پر ہونے والے ریاستی ظلم و تشدد پر تشویش کا اظہار کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملاقات میں بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مظالم کو بھی اُجاگر کیا۔ ملاقات کے دوران بھارتی سیاستدان و سابق اداکار شتروگن سنہا نے کہا کہ برصغیر میں امن کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سیاستدان و سابق  اداکار شتروگن سنہا لاہور میں معروف بزنس مین میاں اسد احسان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر پاکستان آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے