ہوم / بین الاقوامی / آسٹریلیا:لوگ آگ کے شعلوں میں گِھر گئے

آسٹریلیا:لوگ آگ کے شعلوں میں گِھر گئے

آسٹریلیا کی نیو ساوٗتھ ویلز میں خشک سالی سے متاثرہ علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ آگ قریباً 90 مقامات پر لگی ہے۔ آگ سے متاثرہ علاقوں کے رہائشی ابھی تک باہر نہیں نکل سکے ہیں۔فائر بریگیڈ کا عملہ آگ کی شدت کے باعث آگ میں گِھرے لوگوں تک پہنچے میں کامیاب نہیں ہو پا رہے ہیں۔ رورل فائر سروس کمشنر کے مطابق اس سے پہلے کبھی ایک وقت میں اتنی جگہ پر ایک ساتھ آگ نہیں بھڑکی۔ ایک جگہ پر دیکھنے میں آیا ہے کہ آگ کے سترہ شعلے بلند ہو رہے ہیں۔ فائر سروس کمیشن نے ایک ہزار فائر فائٹرز اور 70 ہیلی کاپٹر آگ میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے بھیج دیئے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگ سے متاثرہ علاقوں سے نکالا جائے۔رورل فائر سروس کی ایک ٹوئٹ کے مطابق آگ کی شدت اور اس سے متاثرہ علاقے کو دیکھتے ہوئے فائر فائٹرز کیلئے ہر شخص کو باہر نکالنا ممکن نہیں ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کسی طرح متاثرہ علاقوں تک پہنچ جائیں۔لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ آگ سے محفوظ رہنے کیلئے کوئی جگہ تلاش کریں کیونکہ اب علاقے سے نکلنا ممکن نہیں ہے۔ اب بہت دیر ہو چکی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے قوی امکانات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹیست …

وزیراعظم کی شاندار تقریرکے بعد طیب اردگان نے انکا بوسہ لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور… وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی …

امریکی کانگریس میں بھارتی کاکس کے چئیرمین کا مودی کے استقبالیہ میں جانے سے انکار ، پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن استقبال کرنے والوں میں شامل ، استقبالیہ سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے

رپورٹ آفاق فاروقی کیلی فورنیا … ڈیموریٹک کانگریس مین اور کانگریس میں ساؤتھ ایشیا امور …

ٹرمپ نے مودی کو 3 ارب ڈالر کا ڈیفنس بِل تھما دیا، کوئی ٹریڈ ڈیل نہ ہو سکی

بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاع، توانائی اور ٹیلی مواصلات کے معاہدے طے پائے ہیں …

اسپین: ہوٹل میں ایک ڈاکٹر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے پر پورا ہوٹل لاک ڈاوٗن

اسپین کے ٹینی رائف شہر کے ایک کینری آئی لینڈ میں واقع ہوٹل کو اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے