ہوم / بین الاقوامی / پاکستان مخالف فلموں سے شہرت پانے والے اداکار سنی دیول کل کرتار پور پہنچ رہے ہیں

پاکستان مخالف فلموں سے شہرت پانے والے اداکار سنی دیول کل کرتار پور پہنچ رہے ہیں

وزیراعظم عمران خان کل کرتار پور راہداری کا افتتاح کر رہے ہیں جس میں شرکت کیلئے بھارتی سیاستدانوں اور دیگر شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔اس تقریب میں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنما اور اداکار سنی دیول بھی آ رہے ہیں۔ سنی دیول کو پاکستان میں پسند نہیں کیا جاتا کیونکہ سنی دیول نے بالی ووڈ کی ان فلموں میں بحیثیت ہیرو کردار ادا کیا جو پاکستان دشمنی پر بنائی گئیں۔ ان میں غدر سب سے زیادہ مشہور ہوئی۔سنی دیول بھارتی اداکار دھرمیندر کے بڑے بیٹے ہیں۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کی درخواست پر نریندر مودی نے سنی دیول کو کرتار پور راہداری کی تقریب میں جانے کی خصوصی طور پر اجازت دی۔ بھارت سے 550 افراد اس تقریب میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں جس میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ، سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو، یونین منسٹر ہردیپ پوری اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ بھی شامل ہیں۔ سنی دیول کو اینٹی پاکستان فلموں کی وجہ سے یہاں بالکل پسند نہیں کیا جاتا۔ واضح رہے کہ کرتارپور راہداری کیلئے اگست میں دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔ سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گُرو نانک کے 9 نومبر کو 550 ویں جنم دن کے موقع پر یہ خصوصی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سکھ یاتریوں کو پاسپورٹ کے بغیر گوردوارہ آنے کی اجازت دینے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے بھی جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اس بات کی تائید کہ سکھوں کو بغیر پاسپورٹ پاکستان آنے کی اجازت نہ دی جائے۔

یہ بھی چیک کریں

آسٹریلیا کے جنگلات تاریخ کی بدترین آگ کی لپیٹ میں

آسٹریلیا کی مشرقی ساحلی پٹی اور سڈنی کے مضافات کا علاقہ تاریخ کی بدترین آگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے