ہوم / تازہ ترین / ایم کیو ایم کے گڑھ نائن زیرو سے منتخب پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان پر فرد جرم عائد

ایم کیو ایم کے گڑھ نائن زیرو سے منتخب پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان پر فرد جرم عائد

کراچی میں ایم کیو ایم کے گڑھ نائن زیرو عزیز آباد سے پی ٹی آئی کے منتخب رکن قومی اسمبلی اسلم خان پر الیکٹرونکس کا سامان اسمگل کرنے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ اسلم خان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ اسلم خان پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان ایئر فورس کا سامان امپورٹ کرنے کی آڑ میں الیکٹرونکس کا سامان اسمگل کیا۔ 6 فروری 1997  کو اسلم خان نے پاکستان ایئر فورس کے کچھ اہلکاروں کے ساتھ مل کر الیکٹرونکس کا سامان اسمگل کیا تھا۔ اسی سال ڈائریکٹوریٹ اینڈ جنرل انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن کے ائیر فلائٹ یونٹ کسٹمز کو اسمگلنگ کی شکایت موصول ہوئی۔ کسٹم کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 1995 سے 1997 تک ایئر فورس کا سامان منگوانے کی آڑ میں الیکٹرونکس کا سامان اسمگل کیا۔ اسلم خان نے 2 کروڑ 85 لاکھ روپے کی مس ڈیکلریشن کی۔ اسمگلنگ ایئر فورس کا سامان چیک نہ ہونے کی وجہ سے کامیابی سے کی گئی۔ 1998 میں اسلم خان کی غیر موجودگی میں دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ مقدمے میں پیش نہ ہونے پر اسلم خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ ایم این اے منتخب ہونے کے بعد اسلم خان نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق اسلم خان کو کراچی میں ایم کیو ایم کے گڑھ سے دھاندلی کے ذریعے منتخب کروایا گیا کیونکہ اسلم خان اس حلقے سے کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکیں گے

یہ بھی چیک کریں

رباّ میرے حال دا محرم تُوں

تحریر: نذر محمد چوہان (نیوجرسی) ہر تہذیب اپنے ہی گند تلے آ کر تباہ ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے