ہوم / بین الاقوامی / اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، ٹیچر سمیت متعدد بچے زخمی

اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، ٹیچر سمیت متعدد بچے زخمی

چین میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو سے حملہ کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ جنوبی چین کے علاقے میں پیش آیا جہاں چاقو سے حملے کے نتیجے میں 39 بچے اور اساتذہ بھی زخمی ہوگئے۔

مقامی حکومت کا بتانا ہےکہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح ساڑھے 8 بجے اسکول لگنے کے وقت پیش آیا جس میں اسکول کے ہی سیکیورٹی گارڈ نے چاقو سے حملہ کیا اور اس کے نتیجے میں 37 بچے 2 اساتذہ زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 39 میں سے 37 زخمیوں کو معمولی زخم آئے اور 2 شدید زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اب تک حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

چینی فوج نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی

یجنگ: چین کی فوج کے ریسرچ یونٹ نے ایک بائیو ٹیک کمپنی کی معاونت سے کورونا …

بھارتی فوجیوں کی چینی فوج کے ہاتھوں پٹائی کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

وادی گلوان میں بھارتی فوج کی ہزیمت کا زخم بھرنے سے پہلے سرحدی علاقے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے