ہوم / بین الاقوامی / برفانی تودہ گرنے سے 3 بھارتی فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک

برفانی تودہ گرنے سے 3 بھارتی فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک

بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں کُپواڑہ ضلع کے ماچِل سیکٹر میں ایک فوجی کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ دوسری طرف گیندربل ضلع کے سونمارگ میں بھی ایک برفانی تودے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے قریبی ضلع کُپواڑہ میں ایک برفانی تودہ بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر آ گرا جس کے نیچے دب کر تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تین فوجی ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ بھارتی فوج کے مطابق کشمیر کے رامپور اور گوریز سیکٹر میں بھی کئی مقامات پر برفانی تودے گرنے کی اطلاعات آ رہی ہیں تاہم ابھی تک کسی فوجی کے ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں آئی ہے۔ پولیس اور بھارتی فوج نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پچھلے ہفتے جموں کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک برفانی تودہ گرنے سے ایک آرمی پوٹر ہلاک ہو گیا تھا۔ اس واقعے میں تین فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ بھارتی فوج کے مطابق شاہ پور سیکٹر میں بھی برفانی تودہ گرنے سے کئی آرمی پوٹرز  تودے کے نیچے دب گئے تھے تاہم فوری ریسکیو آپریشن کے بعد تمام افراد کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ لداخ میں مزید برفانی تودے گرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام نے لوگوں کو فی الحال ان علاقوں میں جانے سے روک دیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کشمیر: برفانی تودے تلے دبی لڑکی 18 گھنٹے بعد زندہ بچا لی گئی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک 12 سال کی لڑکی کو برفانی تودے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے