ہوم / تازہ ترین / ایک آدھ سیریز ہار گئے تو کونسا طوفان آ گیا، محمد وسیم رکن سلیکشن کمیٹی

ایک آدھ سیریز ہار گئے تو کونسا طوفان آ گیا، محمد وسیم رکن سلیکشن کمیٹی

کپتان سرفراز کو ہٹائے جانے اور مصباح الحق کو ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر بنانے کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم مسلسل شکست کھا رہی ہے۔ اپنے دورہ آسٹریلیا میں کرکٹ ٹیم اپنا ایک ٹیسٹ میچ ہار چکی ہے جبکہ دوسرا ہارنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ایسے میں کرکٹ ٹیم سلیکٹ کرنے والی کمیٹی کے رکن سابق کرکٹر محمد وسیم کہتے ہیں کہ ایک یا دو سیریز کی شکست سے ٹیم منیجمنٹ کی قابلیت پر فیصلہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا اور ان کی کارکردگی بھی بہتر ہے گو کہ آسٹریلیا بھیجی جانے والی ٹیم ناتجربہ کار ہے لیکن ہمارے پاس آپشن محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کسی بھی کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا کو اس کی ہوم گراوٗنڈ میں ہرانا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ اس دورے کی بنیاد اور ٹیم کی شکست پر سلیکشن کمیٹی کی نااہلی کا تاثر قائم کرنا کسی طرح بھی درست نہیں۔ کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان اظہر علی اور سابق کپتان سرفراز احمد کی پرفارمنس کا مقابلہ کسی طور درست نہیں ہے۔ ٹیم میں اصل مسئلہ باوٗلنگ کا ہے اور باوٗلرز کی پرفارمنس پر سلیکشن کمیٹی کو تشویش ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے قوی امکانات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹیست …

وزیراعظم کی شاندار تقریرکے بعد طیب اردگان نے انکا بوسہ لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور… وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی …

امریکی کانگریس میں بھارتی کاکس کے چئیرمین کا مودی کے استقبالیہ میں جانے سے انکار ، پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن استقبال کرنے والوں میں شامل ، استقبالیہ سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے

رپورٹ آفاق فاروقی کیلی فورنیا … ڈیموریٹک کانگریس مین اور کانگریس میں ساؤتھ ایشیا امور …

ٹرمپ نے مودی کو 3 ارب ڈالر کا ڈیفنس بِل تھما دیا، کوئی ٹریڈ ڈیل نہ ہو سکی

بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاع، توانائی اور ٹیلی مواصلات کے معاہدے طے پائے ہیں …

اسپین: ہوٹل میں ایک ڈاکٹر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے پر پورا ہوٹل لاک ڈاوٗن

اسپین کے ٹینی رائف شہر کے ایک کینری آئی لینڈ میں واقع ہوٹل کو اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے