ہوم / کھیل / قومی ٹی 20 کپ 2019ء میں منگل کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

قومی ٹی 20 کپ 2019ء میں منگل کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

اسلام آباد … پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ 2019ء میں منگل کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ ٹی 20 ایونٹ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ ٹورنامنٹ میں آج منگل کو دو میچ کھیلے جائینگے اور ٹورنامٹ کا پانچواں میچ سینٹرل پنجاب اور نادرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چھٹا میچ بلوچستان اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں نادرن، بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ، سدرن پنجاب اور سینٹرل پنجاب شامل ہیں۔ ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اور چار بہترین ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچز 23 اکتوبر کو ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی

اسلام آباد … پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے